سرینگر (جموں و کشمیر): نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی سنہ 2022سے متعلق جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر خودکشی کی کوششوں بلکہ دہشت گردوں کے جرائم، غیر ملکی باشندوں کی جانب سے کیے گئے جرائم، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت درج کردہ کیسز، پولیس آپریشنز کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں اور پولیس عملہ کے خلاف درج مقدمات / شکایات میں ملک کی سبھی ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سر فہرست ہے۔ یہ اعداد و شمار سال 2022کے ہیں۔
سال 2022میں خودکشی، خودکشی کی کوششوں کے واقعات
این سی آر بی نے 2022 میں ملک بھر میں 1769 درج کیسوں میں سے 497 صرف جموں و کشمیر سے درج کیے تھے۔ 2022 میں خودکشی کی کوشش کے 364 واقعات (آئی پی سی سیکشن 309) کے ساتھ، آندھرا پردیش جموں اور کشمیر سے پیچھے ہے۔ تمل ناڈو 237 واقعات کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے، اور مہاراشٹرا 277 کیسوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
اسی طرح جموں و کشمیر بھی نابالغوں میں خودکشی کی کوشش کے معاملات میں بھی سرفہرست ہے۔ این سی آر بی کے مطابق 2022 میں بھارت میں رپورٹ ہونے والے ایسے 19 واقعات میں سے 17 جموں و کشمیر سے رپورٹ ہوئے تھے۔ جبکہ دو دیگر کیسز مہاراشٹر اور تمل ناڈو سے ایک ایک درج کیے گئے ہیں۔
دہشت گردوں کے جرائم
رپورٹ کے مطابق، 2022 میں ملک بھر میں دہشت گردی سے متعلق 20 ہلاکتیں (آئی پی سی سیکشن 302) جموں و کشمیر میں درج کی گئی ہیں۔ مزید برآں، جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کی جانب سے کسی کو مارنے کی کوشش (آئی پی سی سیکشن 307) کے تمام 33 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی باشندوں کے جرائم
این سی آر بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں غیر ملکی باشندوں کے ’’انسانی اسمگلنگ‘‘ میں ملوث ہونے کے دو معاملے سامنے آئے ہیں (آئی پی سی سیکشن 370)۔ صرف ایک معاملے کے ساتھ، تلنگانہ جموں و کشمیر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج
این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق ریاستی پولیس اہلکاروں کے خلاف 2022 میں ملک بھر میں درج 2614 مقدمات میں سے 704 جموں و کشمیر کے ہیں۔ نہ صرف جموں و کشمیر میں ملک بھر میں ان معاملات کی سب سے زیادہ تعداد ہے، بلکہ یہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی سب سے زیادہ ہے۔ 15 معاملات کے ساتھ دہلی، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جموں اور کشمیر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ انڈومان اور نیکوبار 14 کیسوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ 2022 کے دوران ملک میں درج اس طرح کے کیسوں کے معاملے میں ریاست مہاراشٹر جموں اور کشمیر کے بعد ہے۔ 375 کیسوں کے ساتھ، مہاراشٹر دوسرے نمبر پر ہے، ریاست راجستھان 227 کیسوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور آندھرا پردیش 221 کیسوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
پولیس آپریشن کے دوران شہری ہلاکتیں
2022 میں، این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق، پولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 14 شہریوں کی موت ہی ہے۔ اس طرح کی 12 ہلاکتیں جموں و کشمیر میں پیش آیی ہیں۔ ایک ایک کیس کے ساتھ، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ جموں و کشمیر سے پیچھے ہیں۔
غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967
رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر میں 2022 میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت 371 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ یہ ملک بھر میں اس ایکٹ کے تحت درج کیے گئے تمام مقدمات (1005) کا 36.91 فیصد ہے۔ منی پور، 167 کیسوں کے ساتھ، جموں و کشمیر کے بعد دوسرے نمبر پر آتا ہے، آسام، 133 کیسوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور اتر پردیش، 101 کیسوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں: فرقہ وارانہ فسادات اور سائبرکرائم کے معاملات میں اضافہ