ETV Bharat / state

داخلہ فیس نہ لینے کے لئے ہدایات جاری

نجی اسکولوں کے مالکان کو جواب دہ بنائے جانے کے تناظر میں اسکولوں میں فیس کے ڈھانچے اور بچوں کے اندراج کے بارے میں آڈٹ شدہ رپورٹس بھی طلب کی جارہی ہیں۔یہ اقدام نجی اسکولوں میں اساتذہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے تعلق سے موصولہ شکایات کے تناظر میں اٹھایا جارہا ہے۔

بچوں سے داخلہ فیس نہ لینے کے لئے ہدایات جاری

author img

By

Published : Sep 19, 2020, 1:43 PM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ نے تمام نجی اسکولوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بچوں سے کسی بھی قسم کا داخلہ فیس وصول نہ کریں۔ وہیں ان اسکولوں کے منتظمین کو ہدایت جاری کی گئی کہ ان والدین کا بچوں کا داخلہ فیس واپس کیا جائے جن کا گزشتہ برس 2019 کے نومبر مہینے سے وصولا جاچکا ہے۔

پرنسپل سیکریٹری برائے اسکولی تعلیم ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آرٹی ایکٹ 2009 سیکشن 13کے تحت کوئی بھی نجی اسکول بچوں سے داخلہ فیس وصول نہیں کریگا۔
وہیں اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی اس حکمنامے کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری طرف نجی اسکولوں کے مالکان کو جواب دہ بنائے جانے کے تناظر میں اسکولوں میں فیس کے ڈھانچے اور بچوں کے انداج کے بارے میں آڈٹ شدہ رپورٹش بھی طلب کی جارہی ہیں۔یہ اقدام نجی اسکولوں میں اساتذہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے تعلق موصولہ شکایات کے تناظر میں اٹھایا جارہا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کو نجی تعلیمی ادارواں کے اساتذہ کی جانب سے یہ شکایات موصول آتی رہتی ہیں کہ ان کی تنخواہوں کو گزشتہ کئی ماہ سے روکے رکھا گیا ہے یا اس میں 50 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔جبکہ کئ نجی اسکولوں نے کروناوائرس کی وبائی بیماری کے باوجود اپنے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو بنا کسی پیشگی اطلاع کے باہر کا راستہ دکھایا ہے۔

پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر سامون نے کہا اس طرح کی شکایات کا ازالہ کرنے اور نجی اسکول انتظام کو جواب دہ بنائے جانے کےلئے موثر اقدامات اٹھانا ناگزیر ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.