ETV Bharat / state

Azad condemns shopian attack آزاد نے کی نہتے مزدوروں پرحملے کی مذمت - شوپیاں ملی ٹنٹ حملہ

سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے انتظامیہ سے شوپیاں ضلع میں فائرنگ کرکے زخمی کیے جانے والے غیر مقامی مزدوروں کو بہتر علاج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Azad condemns attack on non local labourers in shopian

Azad condemns shopian attack: آزاد نے کی نہتے مزدوروں پرحملے کی مذمت

author img

By

Published : Jul 14, 2023, 6:11 PM IST

آزاد نے کی نہتے مزدوروں پرحملے کی مذمت

سرینگر: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی بٹ عرف آزاد نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں غیر مقامی مزدوروں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’امن کے دشمن تارکین وطن مزدوروں پر اس طرح کے حملے کرکے اپنے مذموم عزائم سے جموں و کشمیر میں امن اور خوشحالی کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘

جموں و کشمیر میں کام کرنے والے مزدوروں کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے آزاد نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی اور ان مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ مزدور معاشرے کے غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جو گھر اور اہل و عیال سے دور اپنے کنبوں کے لیے روزی کمانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ آزاد نے کہا ’’یہ غریب غیر مقامی مزدور جموں و کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو یومیہ اجرت پر اپنی روزی روٹی کمانے کے لئے زندگی کے ہر شعبے میں محنت کرتے ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانا انسانیت اور تمام مذاہب کے اصولوں کے خلاف ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Firing in Shopian شوپیان میں غیرمقامی مزدوروں پر فائرنگ، تین زخمی

آزاد نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ کشمیر میں تمام غیر مقامی مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور زخمیوں کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگرمیں ہر طرح کی مدد فراہم کرے۔ یاد رہے کہ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تین غیرمقامی مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ زخمی مزدوروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ معالجین نے سبھی زخمیوں کی حالت مستحکم قرار دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.