نریندر سنگھ نے وفد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ کسانوں کے جائز مطالبات پر جلد غور کیا جائے اوردر پیش مسائل کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے۔
سری نگر میں راشٹریہ کسان مزدور سنگھ کے یوتھ ونگ کے قومی صدر ابھیمنیو تومر نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ روز قومی صدر کی سربراہی میں مزدور سنگھ کا ایک وفد وزیر زراعت نریندرسنگھ تومر سے ملا اور وادی کے کسانوں کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔'
وہیں وفد نے گزشتہ ماہ وادی میں غیر متوقع برفباری سے ہوئے باغات کے نقصانات اوراس کی بھر پائی کے لیے وزیر زراعت سے مفصل بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ 'وزیر موصوف نے وفد کو بغور سنا اور ان کے تمام معاملات اور مطالبات کر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔'
راشٹریہ کسان مزدور مہا سنگھ کے جموں و کشمیر کے صدر تنویر احمد ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ' اس وقت ملک میں سیب اخروٹ، سویا بین وغیرہ کے درآمد کی باتیں کی جارہی ہیں۔'
انہوں نے اس بارے میں فیصلہ کیا ہے کہ 'اگر ایسا کچھ ہو تا ہے تو اس حوالے سے ملک کی ریاستوں میں احتجاج شروع کریں گے جس کا آغاز کشمیر سے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سوپور: شدت پسندوں کے ٹھکانے پر چھاپہ
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راشٹریہ کسان مزدور مہا سنگھ کشمیر کے پانچ روزہ دورے پر آئے تھے جہاں انہوں نے کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے کا شت کاروں کو ہوئے نقصان اور در پیش مسا ئل سےآ گا ہی حا صل کی تھی۔