جموں و کشمیر کے ڈی جی پی نے کہا کہ دیویندر سنگھ کو معطل کردیا گیا ہے اور ہم حکومت سے سفارش کرتے ہیں کہ انہیں برطرف کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 'تفتیش کے دوران جو بھی انکشاف ہوا ہے اسے فی الحال شیئر نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ حزب المجاہدین کے عسکریت پسند نوید بابو اور الطاف بابو 2 دنوں تک سرینگر کے بادامی باغ میں دیویندر سنگھ کے گھر میں ٹھہرے تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ دیویندر سنگھ پر مختلف طرح کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ورز جب دیویندر سنگھ کو گرفتار کیا گیا اس وقت ان کی کار میں دو شدت پسند موجود تھے اور ان کے پاس پانچ گرینیڈ بھی تھے جبکہ آفیسر کے گھر پر چھاپے کے دوران دو اے کے 47 رائفلز بھی برآمد کی گئی ہیں۔