ETV Bharat / state

کورونا سے اموات کی تعداد تین ہزار سے پار، کورونا کرفیو مزید سخت

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں 4356 کووڈ کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں 1771 صوبہ جموں سے جبکہ دیگر 2585 صوبہ کشمیر میں درج کیے گئے ہیں۔ اس کے مزید مرکز کے زیر انتظام خطے میں وبا سے 55 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

جمعہ کو بھی بندشوں و قدغنوں میں رعایت نہیں

author img

By

Published : May 14, 2021, 2:15 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں جمعہ کے روز بھی پابندیوں اور بندشوں میں کوئی رعایت نہیں دی گئی۔ جبکہ خطہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بھی 3000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

جہاں ایک جانب عوامی ٹرانسپورٹ، تجارتی مراکز اور دیگر ادارے بند ہیں۔ وہیں دوسری جانب سڑکوں پر بھی عوام کی نقل و حرکت نہ کے برابر دیکھی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں پابندیاں وبا کے پھیلاؤ کو قابو کرنے کے لیے لگائی گئی ہیں۔

کورونا سے اموات کی تعداد تین ہزار سے پار، کورونا کرفیو مزید سخت
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں کووڈ کے 4356 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں 1771 صوبہ جموں سے جب کہ دیگر 2585 صوبہ کشمیر میں درج کیے گئے ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام خطے میں وبا سے 55 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، جن میں 35 صوبہ جموں میں پیش آئی ہیں جب کہ 20 صوبہ کشمیر میں۔ کورونا کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ڈاکٹروں کی بھی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.