ویسو قاضی گنڈعلاقے سے گپکارالائنس کے امیدوار میر مدثر نے ویسو بلاک کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس وقت میر مدثر کے ہمراہ جموں کشمیر پپلز موومنٹ کے کئی رہنما بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:
'سیاسی جماعتوں کی ملک دشمن پالیسیوں سے محتاط رہیں'
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ گپکار ڈیکلریشن کوئی 'گینگ' نہیں ہے، بلکہ گپکار ڈیکلریشن لوگوں کی آواز ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں کے لوگ اس انتخابات میں گپکار ڈیکلریشن کو کامیاب بناکر بی جے پی اور مرکزی حکومت کو یہ دکھا دیں گے کہ انہوں نے کیسے غیر قانونی اور غیر جمہوری طریقہ سے دفعہ 370 اور 35 اے کو جموں و کشمیر سے ہٹایا ہے'۔