یونین ٹریٹری میں ابھی تک 2,036 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1,150سرگرم معاملات ہیں، جبکہ 859 افراد شفایاب ہوئے ہیں اور27 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
ضلع وار تفصیلات
- ضلع اننت ناگ میں 289 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 164 سرگرم ہیں۔ 120 شفایاب ہوئے ہیں اور05 کی موت واقع ہوئی ہے۔
- کولگام میں255 مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں 228 سرگرم معاملات ہیں اور 31 صحتیاب ہوئے ہیں اور04 کی موت واقع ہوئی ہے۔
- سرینگر میں اب تک کورونا وائرس کے 220 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 87 سرگرم معاملات ہیں۔126 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ07 کی موت واقع ہوئی ہے۔
- کپواڑہ میں 237مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 167 سرگرم معاملات ہیں اور70صحتیاب ہوئے ہیں۔
- ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 169ہوئی ہیں جن میں سے 66 سرگرم معاملات ہیں اور05 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیں اور 98 صحتیاب ہوئے ہیں۔
- بانڈی پورہ میں اب تک 145 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے12 سرگرم معاملات ہیں ، 132 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔
- ضلع شوپیان میں 149 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 42 سرگرم ہیں اور 107صحتیا ب ہوئے ہیں۔
- ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرین کی کُل تعداد اب تک 89 ہوئی ہیں جن میں سے 36 سرگرم ہیں اور 51 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 02 کی موت واقع ہوئی ہے۔
- گاندربل میں کل 31مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں07 سرگرم معاملات ہیں اور 24 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
- پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 52 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 40 سرگرم معاملات ہیں اور 12 صحتیاب ہوئے ہیں۔
- جموں میں وائر س کے 121مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں83سرگرم معاملات ہیں اور36 صحت یاب ہوئے ہیں اور02 کی موت واقع ہوئی ہے
- رامبن میں75معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 72 سرگرم معاملات ہیں اور03 شفایاب ہوئے ہیں جبکہ کٹھوعہ میں 59 مثبت معاملہ سامنے آئے ہیں جن میں 43 سرگرم معاملات ہیں اور 16 افراد صح تیاب ہوئے ہیں۔
- ادهم پور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 51 ہوئی ہے، جن میں سے 28معاملات سرگرم ہیں۔ 22صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔
- سانبہ میں 32 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 22 سرگرم معاملات ہیں اور 10 افرد شفایاب ہوئے ہیں۔
- پونچھ میں24 معاملے سامنے آئے ہیں جو سبھی معاملات سرگرم ہیں ۔
- راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک15 مریض پائے گئے ہیں جن میں 11 معاملے سرگرم، 04 مریض شفایاب ہوئے ہیں
- ریاسی میں 13 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں10سرگرم ہیں اور03 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔
- کشتواڑ میں 08 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں07 معاملے سرگرم ہے اور ایک پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔
- ڈوڈہ میں 02 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک معاملہ سرگرم ہے اور ایک معاملہ صحتیاب ہوا ہے۔
بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے
لوگوں سے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر سختی سے کار بند رہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اسے نہ چھپائیں کیوں کہ اس سے ایسے افراد کے افراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔