ETV Bharat / state

جموں و کشمیر انتظامیہ عنقریب 'فلم پالیسی' کا اعلان کرے گی

ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ 'فلم پالیسی کا مسودہ لگ بھگ تیار ہے تاہم حکومت نے بالی ووڈ کے بعض سینئر فلم سازوں کی تجاویز کو بھی اس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔'

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 3:11 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ عنقریب 'فلم پالیسی' کا اعلان کرے گی
جموں و کشمیر انتظامیہ عنقریب 'فلم پالیسی' کا اعلان کرے گی

جموں و کشمیر انتظامیہ یونین ٹریٹری میں فلمیں بنانے کی گذشتہ روایت کی بحالی اور شعبہ سیاحت کے مزید فروغ کے لیے عنقریب 'فلم پالیسی' کا اعلان کر رہی ہے۔

اس اعلان کے پیش نظر تقریباً 18 سو مقامی اداکاروں نے حکومت جموں و کشمیر کے آفیشل پورٹل پر رجسٹریشن کیا ہے۔

ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ 'فلم پالیسی کا مسودہ لگ بھگ تیار ہے تاہم حکومت نے بالی ووڈ کے بعض سینئر فلم سازوں کی تجاویز کو بھی اس میں شامل کرنے کا فیصلہ لیا ہے جن سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا مل چکے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت مقامی اداکاروں کو اپنی صلاحتیوں کے مظاہرے کا موقع ملے گا۔

موصوف نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دستیاب مقامی اداکاروں کا ڈاٹا تیار کیا گیا ہے جس کو سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا تاکہ فلم ساز مقامی سطح پر دستیاب سہولیات کو استعمال کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی میں مقامی اداکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر زور دیا گیا ہے تاکہ انہیں روز گار مل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی اداکاروں کو 10 جولائی تک آفیشل پورٹل پر رجسٹریشن کرنے کو کہا گیا تھا اور خوشی کی بات ہے کہ تقریباً 18 سو اداکاروں نے رجسٹریشن کیا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ فلم سازی میں چونکہ مختلف شعبوں میں ادا کاروں کی ضرورت ہوتی ہے لہذا اس سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع نصیب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع کے قدرتی حسن سے مالا مال مقامات کی نمائش کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ فلم سازوں کو راغب کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ فلم پالیسی میں شوٹنگ کے لیے سہولیات و مقامات کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'جموں و کشمیر فلم سازی کے لیے موزوں'

موصوف نے کہا کہ تمام اضلاع کے مجسٹریٹوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے قدرتی حسن سے مالا مال مقامات کے بارے میں تفصیلات پیش کریں۔

مذکورہ فلم پالیسی کے مسودہ کے مطابق حکومت جموں وکشمیر فلم سازوں کو یونین ٹریٹری میں شوٹنگ کرنے کے دوران مفت سیکورٹی فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ جموں وکشمیر سال 1989 تک فلم سازوں کے لیے شوٹنگ کی ترجیحی مقام تھا لیکن بعد میں نامساعد حالات کی وجہ سے یہاں فلموں کی شوٹنگ کا سلسلہ بند ہوگیا جو اب رفتہ رفتہ بحال ہونے لگا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.