ETV Bharat / state

جمعیت اہلحدیث کی لوگوں سے اپیل - مساجد میں نماز تراویح

جمعیت اہلحدیث نے لوگوں سے اپیل کی کہ وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات کے پیش نظر پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

Jameat ahle hadees
جمعت اہلحدیث
author img

By

Published : Apr 11, 2021, 9:01 PM IST

جمعیت اہلحدیث نے اتوار کو انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شبانہ کرفیو کے دوران آنے والے رمضان المبارک کے مہینے میں نماز تراویح اور نماز فجر ادا کرنے اجازت ہونی چاہیے۔

جمعیت اہلحدیث کے صدر جی ایم بٹ نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے تمام رہنما خطوط پر عمل پیرا رہ کر مساجد میں عبادات کا اہتمام کر رہے ہیں اور ماہ صیام کے دوران بھی ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

تاہم انتظامیہ کی جانب سے شبانہ کرفیو کے دوران مساجد میں نماز تراویح اور نماز فجر ادا کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ان باتوں کا اظہار جمعیت اہلحدیث کے صدر نے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا، جس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مذہبی علماء نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مانسبل جھیل کا وجود خطرے میں

اس موقع پر لوگوں کو طبی ماہرین کی جانب سے رہنما خطوط پر عمل پیرا رہنے پر زور دیا گیا وہیں حکومتی اقدامات کو بھی عملانے کی تاکید کی گئی ہے۔

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات کے پیش نظر اجلاس میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں تاکہ کورونا وائرس کی وبائی بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.