ETV Bharat / state

سرینگر: اداروں کو بلدیہ میں ضم کرنے کے خلاف ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 7:15 PM IST

محکمہ جل شکتی کے ملازمین نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سرینگر میں محکمے کے کئی اداروں کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ضم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

محکمہ جل شکتی کے ملازمین کا احتجاج
محکمہ جل شکتی کے ملازمین کا احتجاج

محکمہ جل شکتی میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے جمعرات کے روز سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے محکمے کے کئی اداروں کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ضم کرنے کی مخالفت کی۔

محکمہ جل شکتی کے ملازمین کا احتجاج

واضح رہے کہ انتظامیہ کی طرف سے مذکورہ محکمے کے کئی اداروں کو میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمے پی ایچ ای کے احاطے میں درجنوں کیجول ایمپلائز جمع ہوئے۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈس لیے ہوئے تھے جن پر ہمارے ساتھ انصاف کرو اور محکمے کو ضم کرنے کے فیصلے کو واپس لو جیسے مطالبات اور نعرے تحریر تھے۔

اس دوران ایمپلائز کے صدر سجاد احمد پرے نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ملازمین کو قبول نہیں ہے۔ ہم نے اس محکمے کو جی جان سینچا ہے اور یہ فیصلہ ملازمین کے ساتھ دھوکہ ہے۔ مظاہرین کے مطابق یہ فیصلہ ملازمین کے حقوق چھیننے کے مترادف ہے جسے وہ کھبی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اس فیصلہ کو واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس فیصلے کو واپس نہیں لیا گیا تو ملازمین کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.