سرینگر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو کشمیر کے سینئر علیٰحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ، جو اس وقت تہاڑ جیل میں قید ہیں، کی رہائش گاہ کو اٹیچ کر دیا ہے۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ ’’یونین ٹیریٹری میں عسکری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے معاملے سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں شبیر شاہ کے مکان کو منسلک کر دیا گیا ہے۔‘‘ افسران کا کہنا ہے کہ شبیر شاہ کا 21.80 کروڑ روپے مالیت کا مکان سرینگر کے بڈشاہ کالونی، صنعت نگر میں واقع ہے۔ Jailed Separatist Leader Shabir Shah’s House Attached
شبیر شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے مئی 2017 میں لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید سمیت دیگر افراد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کی مختلف دفعات کے تحت درج کیے گئے ایف آئی آر سے کے پیش نظر ہوا ہے۔ Shabir Shah money Laundering Case
مزید پڑھیں: ای ڈی نے شبیر شاہ کی ضمانت کی مخالفت کی
ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’شبیر احمد شاہ پتھراؤ، جلوس، احتجاج، بند، ہرتال اور دیگر تخریبی سرگرمیوں کے ذریعے وادی کشمیر میں بدامنی کو ہوا دینے کی سرگرمیوں میں سرگرم تھے۔ وہ عسکری تنظیم حزب المجاہدین اور پاکستان میں مقیم دیگر عسکری تنظیموں کے ساتھ ساتھ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے حوالات اور دیگر ذرائع سے فنڈز حاصل کرنے میں ملوث تھے اور یہ رقوم اس وقت وادی کشمیر میں عسکری سرگرمیوں میں مدد کے لیے استعمال کی جاتی تھیں۔‘‘