ETV Bharat / state

SI Recruitment Scam ہائی کورٹ نے بی ایس ایف کمانڈنٹ کی ضمانتی عرضی مسترد کی

جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے بدھ کے روز سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ کے کلیدی ملزم بی ایس ایف کمانڈنٹ (میڈیکل ) کرنیل سنگھ کی ضمانتی عرضی مسترد کی۔ سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ میں سی بی آئی نے 24 ملزمان کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ دائر کیا ہے۔ HC rejects bail plea of BSF officer

ایس آئی گھوٹالہ
SI recruitment scam
author img

By

Published : Nov 30, 2022, 10:45 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے بدھ کے روز سب انسپکٹر گھوٹالہ کے کلیدی ملزم بی ایس ایف کمانڈنٹ (میڈیکل ) کی ضمانتی عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ معاملہ انتہائی حساس ہے لہذا ملزم کو ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے۔HC rejects bail plea of BSF officer in SI Recruitment Scam

بتادیں کہ سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ میں سی بی آئی نے 24 ملزمان کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ دائر کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے بدھ کے روز سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ کے کلیدی ملزم بی ایس ایف کمانڈنٹ (میڈیکل )کرنیل سنگھ کی ضمانتی عرضی مسترد کی۔

جسٹس موہن لال نے کہا اگر درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کر دیا جاتا ہے تو انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کا خطرہ برقرار ہے۔انہوں نے کہاکہ جرم گھناونا اور سنگین نوعیت کا ہے اورا س قسم کے جرائم کو سختی اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہئے۔BSF Officer Involved In SI Scam

اُن کے مطابق اس طرح کے معاملات میں نرمی کا مظاہرہ کرنا واقعی غلطی ہوگی۔اس سے قبل ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مونیکا کوہلی عدالت میں حاضر ہوئی اور ملزم کی ضمانتی عرضی کو مسترد کرنے کی سفارش کی۔HC rejects bail plea of BSF officer

انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف آفیسر نے جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے بعض آفیسران کے ساتھ ملی بھگت کرکے پیپر قبل از وقت افشاں کیے۔Paper Leak In SI Scam

اُن کے مطابق ایس آئی گھوٹالہ میں اب تک 33 ملزمان کے خلاف کیس درج کیا گیا اور ملزم بی ایس ایف آفیسر اس سکیم کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

کوہلی نے جج سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات ہو رہی ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: BSF Officer Involved In SI Scam: ایس آئی بدعنوانی میں ملوث بی ایس ایف کمانڈنٹ سی بی آئی ریمانڈ میں

بتادیں کہ 12 نومبر کے روز سی بی آئی نے ایس آئی گھوٹالہ میں مبینہ طورپر ملوث 24 افراد کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ پیش کیا۔یہ بھی یاد رہے کہ ایس آئی اے امتحانات کے پیپر 20 سے 30 لاکھ روپیہ میں مخصوص اُمیدواروں میں فروخت کیے گئے تھے۔

( یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.