ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کا پہلا وائلڈ لائف ریسرچ سینٹر تکمیل کے آخری مراحل میں - J&K's first wildlife research centre at Dachigam National Park

سینٹر کا مقصد محققین کو تربیت دینا اور جنگلی حیات کے میدان میں تحقیق کرنا ہے۔ یہ رہائشی کیمپس ہوگا۔ یہاں کتابیں اور انٹرنیٹ سمیت یہاں تمام مطلوبہ وسائل ہوں گے۔

جموں و کشمیر کا پہلا وائلڈ لائف ریسرچ سنٹر تکمیل کے اخری مراحل میں

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 3:33 PM IST

جموں و کشمیر کے داچھیگام نیشنل پارک میں قائم کیا جارہا وائلڈ لائف ریسرچ کم ٹریننگ سنٹر مکمل ہونے کے آخری مراحل میں ہے۔

یہ مرکز رہائشی کیمپس ہوگا اور اس میں محققین ہوں گے جو جنگلی حیات کے مختلف پہلوؤں کا مطالعہ کریں گے۔

سنٹر کا مقصد محققین کو تربیت دینا اور جنگلی حیات کے میدان میں تحقیق کرنا ہے۔ یہ رہائشی کیمپس ہوگا۔ یہاں کتابیں اور انٹرنیٹ سمیت یہاں تمام مطلوبہ وسائل ہوں گے۔

داچھیگام نیشنل پارک جموں و کشمیر کے جنگلات کی زندگی کے سب سے محفوظ ٹھکانے میں سے ایک ہے کیونکہ یہ مختلف جنگلی اقسام خاص طور پر ہانگل کا مسکن ہے۔

وائلڈ لائف حکام نے چھ دہائیوں پرانی عمارت کوایک تحقیقی مرکز میں تبدیل کردیا ہے۔ یہ پہلے ایک بھیڑ فارم تھا۔

تحقیق کرنے کے خواہشمند افراد اور یہاں تک کہ طلبہ جو تحقیقاتی کام کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ ایک بہت اچھی جگہ ثابت ہوگی۔ اس سے پہلے یہاں کوئی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نہیں تھا۔

داچھیگم نیشنل پارک کے حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد یہ مرکز محققین کے لیے کھولا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.