ETV Bharat / state

Kashmiri Dishes: سات روزہ ٹیولپ فوڈ فیسٹیول میں کشمیری پکوانوں سے سیاح لطف اندوز - Tourists enjoy Kashmiri dishes at the seven-day Tulip Food Festival

نت نئے کھانوں کے شوقین افراد اور وادی کی سیر پر آئے سیاحوں کے لیے سات روزہ ٹیولپ فوڈ فیسٹیول ایک انمول موقع جیسا تھا۔ یہاں میٹھا کھٹا چٹ پٹا ہر ذائقہ کا کشمیری کھانا موجود ہے۔ Tourists enjoy Kashmiri dishes at the seven-day Tulip Food Festival

سات روزہ ٹیولپ فوڈ فیسٹیول میں کشمیری پکوانوں سے سیاح لظف اندوز

author img

By

Published : Mar 30, 2022, 4:17 PM IST

سات روزہ ٹیولپ فوڈ فیسٹیول Tulip Food Festival کا افتتاح سیکریٹری ٹور ازم اینڈ کلچر، سرمد حفیظ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں شعبۂ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اس سات روزہ ٹیولپ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تاکہ وادیٔ کشمیر کی سیر پر آنے والے سیاحوں کو کشمیری پکوانوں سے متعارف کروایا جائے، جن میں قہوہ، نون چائے اور واز وان شامل ہیں۔ Kashmiri Dishes

سات روزہ ٹیولپ فوڈ فیسٹیول میں کشمیری پکوانوں سے سیاح لظف اندوز

کشمیر کی خوبصورتی کا ذکر جتنا بھی ہو کم ہے۔ ہر موسم کا اپنا الگ ہی حسن ہے لیکن موسم بہار کا نظارہ اتنا مسحور کن ہوتا ہے کہ انسان ان نظاروں میں کھو کر رہ جاتا ہے۔ یہاں کی قدرتی خوبصورتی کے بیچ کشمیری پکوان بھی دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں اور جب بات کشمیری پکوانوں کی ہو تو اس میں بہترین ذائقے کا انتخاب کرنامشکل ہے۔

فوڈ فیسٹیول میں کشمیر کے مختلف حصوں کے پکوانوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا گیا ہے، تاکہ سیاح موسم بہار میں کشمیری پکوانوں کا لطف اٹھاسکیں۔ سیکریٹری سیاحت سرمد حفیظ نے کہا ’ محکمۂ سیاحت نے موسم بہار میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سلسلہ وار پروگرام منعقد کئے اور فوڈ فیسٹیول کا انعقاد بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔ موسم بہار میں سیاحوں کو کشمیری پکوانوں سے متعارف کرانا اس فیسٹیول کا بنیادی مقصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.