ETV Bharat / state

'ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لائی جائے گی' - vaccination in Kashmir

جموں و کشمیر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 18 سے 45 برس کے لوگوں کے لئے ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لائی جائے گی تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔

'ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لائی جائے گی'
'ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لائی جائے گی'
author img

By

Published : May 24, 2021, 1:25 PM IST

چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت جموں وکشمیر نے 18-45 سال کے زمرے کے تحت لوگوں کو کورونا مخالف ٹیکہ لگانے پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اجلاس میں محکمہ صحت اور طبی تعلیم، اور شہری ترقی کے محکموں کے انتظامی سیکریٹریز کے علاوہ ڈویژنل کمشنرز، کشمیر و جموں، ڈپٹی کمشنرز، کمشنرز جے ایم سی اور ایس ایم سی، اور نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے مشن ڈائریکٹر شریک ہوئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جموں وکشمیر میں فی الحال 45 برس سے زائد عمر کی 62 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کی گئی ہے جبکہ یہ قومی سطح پر محض 32 فیصد ہے۔ جموں و کشمیر اس لحاظ سے کافی آگے ہیں۔

اس دوران بتایا گیا کہ 18 سے 45 برس کے افراد کی ٹیکہ کاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور 25 مئی سے اس مہم میں تیزی لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ جہاں ضروری ہو وہاں ایک ماہ کے اندر ٹارگٹ گروپس کی کوریج کو یقینی بنائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.