ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں نائٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے: سپورٹس کونسل - کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نے یونین ٹیریٹری میں سپورٹس کے مختلف شعبوں میں نائٹ ٹورنامنٹس کے دوبارہ انعقاد کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

جموں و کشمیر میں نائٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے: سپورٹس کونسل

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 2:26 PM IST

جموں و کشمیر میں اگرچہ دن کے دوران کھیل سرگرمیاں جاری ہیں تاہم نائٹ ٹورنامنٹس نامساعد حالات کی نذر ہوگئے تھے۔

جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں سپورٹس کے فروغ کی طرف کافی دھیان دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’جموں و کشمیر سپورٹس کونسل سپورٹس کو یونین ٹیریٹری کے گوشہ و کنار میں پہنچانے کے لئے کافی سرگرم ہے اور اس سلسلے میں سپورٹس کے مختلف شعبوں میں نائٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت باسکٹ بال، فٹ بال، کبڈی اور بکسنگ کے شعبوں میں نائٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا اور آنے والے دنوں میں سپورٹس سرگرمیوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔

جموں و کشمیر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے پرنسپل سیکریٹری الوک کمار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے سپورٹس سرگرمیاں مفقود ہو کر رہ گئی تھیں لیکن اب یہ وبا قدرے تھم جانے کے ساتھ ہی سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں پہلے پریمیئر لیگ میچز شروع کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا: ’’یونین ٹیریٹری میں نائٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کو بحال کیا جا رہا ہے جس کے لئے تمام اضلاع کے سپورٹس اسٹیڈموں میں ضروری سہولیات کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔‘‘

کمار کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے دیکھا کہ نائٹ ٹورنامنٹس کے دوران لوگ کھیل سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل سرگرمیوں کو آگے بھی جاری رکھا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام تر سہولیات کو فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Tokyo Olympics: میرابائی چانو نے ٹوکیو میں بھارت کو دلایا پہلا میڈل

دریں اثنا سیکریٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل نے بتایا کہ نائٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے متعلق لوگوں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یونین ٹیریٹری کے لوگ کس قدر سپورٹس کے شوقین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نائٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد یونین ٹیریٹری کے دونوں صوبوں - جموں اور کشمیر - میں کیا جا رہا ہے اور اس اقدام کو ’’بیک ٹو کمیونٹی‘‘ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہد چودھری کی سرکاری رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپہ

ان کا کہنا تھا کہ کھیل سرگرمیوں کو مزید بڑھا دیا جائے گا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.