ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں 2 ہزار سے زیادہ فعال کیسز

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 8:44 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 235 تازہ کورونا کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 228 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں 2 ہزار سے زیادہ فعال کیسز
جموں و کشمیر میں 2 ہزار سے زیادہ فعال کیسز

تازہ 235 معاملات میں 51 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 184 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 99 کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع بارہمولہ میں 35 پازٹیو کیسز، بڈگام میں 18، پلوامہ میں 312، اننت ناگ میں 14، گاندربل اور کولگام میں ایک ایک کیس اور بانڈی پورہ میں 4 معاملات سامنے آئے ہیں۔ وہیں خطے جموں کے ضلع جموں میں 19 کیسز، ادھمپور میں 3، راجوری،ڈوڈہ اور سانبہ میں بالترتیب ایک، رامبن اور ریاسی میں پانچ پانچ، اور کشتواڑ میں 16 کیسز پائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 126 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 22 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 104 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس یونین ٹریٹری میں گزشتہ دو ہفتوں سے لگاتار سو سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ وہیں چار روز سے 200 سے زائد معاملات سامنے آئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں اس وقت 2110 فعال کیسز ہیں جبکہ 1 لاکھ 26 ہزار 129 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ وہیں 1989 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.