ETV Bharat / state

ہڑتال کی کال سرکولیٹ کرنے والوں پر مقدمہ درج

علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال والے بیان کو شائع کرنے والے صارفین پر جموں و کشمیر پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

ہڑتال کی کال سرکولیٹ کرنے والے صارفین پر مقدمہ درج

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 8:46 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو سینئر علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہڑتال کال کے متعلق بیان کو سرکولیٹ کرنے والے صارفین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

کشمیر پولیس زون نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’’پولیس اسٹیشن بڈگام میں اس معاملے پر مقدمہ زیر دفعات 13 یو ایل اے (پی) اور 505 آئی پی سی کے درج کیا ہے۔‘‘

اس سے قبل پولیس نے منگل کی صبح سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہڑتال کی کال پاکستان سے دی گئی ہے نہ کہ گیلانی کی جانب سے۔

قابل ذکر ہے کہ سوموار شب کو گیلانی کے نام سے منسوب ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کشمیر کی عوام سے 8 اور 13 جولائی کو ہڑتال کرنے کی کال دی گئی تھی۔

تاہم یہ گزشتہ تین دہائیوں میں پہلی بار اس نوعیت کا واقعہ ہے جب پولیس نے علیحدگی پسندوں کی جانب سے ہڑتال کال کی تردید کی ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.