بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا پولیس مبین شاہ کی کورٹ سے گرفتاری کا وارنٹ لانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔ ان کے خلاف ایک لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کی جائے گی۔
دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ مبین شاہ کی جائداد کو سیل کرنے کی کاروائی بھی شروع کی جا چکی ہے اور محمکہ مال کے متعلقہ افسران سے اس ضمن میں رابطہ کیا گیا ہے۔
پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ مبین شاہ کے خلاف انٹر پول ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کروانے کی کاروائی میں لگے ہیں۔
یاد رہے کہ مبین شاہ وادی کشمیر کے ایک مشہور تاجر ہیں اور فی الوقت ملیشیا میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ قالین کا کاروبار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کے اے ایس میں پہلا مقام حاصل کرنے والی خاتون
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس پانچ اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل جموں و کشمیر انتظامیہ نے ان کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت اتر پردیش کے آگرہ جیل میں قید کیا گیا تھا۔
تاہم سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد دسمبر میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے انکے خلاف عائد پی ایس اے کالعدم کرکے انکو رہا کیا تھا۔
مبین شاہ نے رواں برس ایک فیس بک پوسٹ لکھا تھا جس میں انہوں وادی کشمیر کے عوام سے کہا تھا کہ وہ کسی بھی غیر مقامی فرد کو اپنی زمین فروخت نہیں کریں۔ لیکن پولیس نے اس پوسٹ کے بعد انکے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔