ETV Bharat / state

Kashmir weather : بارشوں کے بعد کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

وادی کشمیر میں لگاتار بارشوں کے سبب جہاں ندی نالوں، دریاؤں میں پانی سطح کافی بڑھ گئی ہے۔ وہیں بارشوں کے سبب درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

ا
ا
author img

By

Published : Jul 10, 2023, 3:40 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): کئی دنوں پر محیط بارشوں کے مرحلے، جس سے وادی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، کے بعد محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق ’’وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران شام کے وقت ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔‘‘

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ ’’وادی کشمیر میں 11 سے 14 جولائی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 15 سے 24 جولائی تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے جس کے 70 فیصد امکانات ہیں۔ دریں اثنا، خراب موسمی صورتحال کے بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: Farmers hope better yields after rains بارشوں سے کسانوں اور عام لوگوں کو راحت

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت15.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.