ETV Bharat / state

گیلانی کے علاج کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت

جموں و کشمیر انتطامیہ نے سینیئرعلیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے علاج و معالجے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔

author img

By

Published : Feb 18, 2020, 12:04 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:39 PM IST

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے اسکمز کے ڈائریکٹر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ سینیئر علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے علاج و معالجے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دیں۔'

انتظامیہ، دوردرشن پر ان کی صحت کے متعلق باضابطہ نیوز بلیٹن نشر کریں۔

انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'دوردرشن کے دوسرے بلیٹن پر سید علی شاہ گیلانی کی صحت کے متعلق جانکاری فراہم کی جائے۔'

گزشتہ روز اسکمز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر نے سید علی شاہ گیلانی کی صحت کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'گیلانی کی طبیعت بہتر ہے اور ان کی دیکھ بھال بہترین انداز میں کی جا رہی ہے۔'

انہوں نے کہا تھا کہ 'گیلانی کو مسلسل آکسیجن فراہم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اس کے علاوہ انہیں خون کے کچھ ٹیسٹ کرنے کی بھی صلاح دی گئی ہے۔ سردرد اور ہلکا سا بخار کے لیے پیراسیٹامول ( سر کی دوائی) دینے کی تجویز دی ہے۔'

ڈاکٹر آہنگر نے کہا ہے کہ 'وہ بہترین ڈاکٹروں کی نگہداشت میں ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ ڈاکٹر نوید سے علاج جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔'

واضح رہے کہ سید علی شاہ گیلانی کی صحت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے اور رواں برس انتظامیہ اس کی صحت کو لے کر کافی سنجیدہ ہے کیوںکہ انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ان کے انتقال کے بعد حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ گیلانی کے جنازے اور تدفین میں لوگوں کا جم غفیر ہوگا اور اس پر قابو پانا انتظامیہ کے لیے ایک چیلنجنگ کام ہوگا۔ ان چیزوں کو لے کر انتظامیہ کی جانب سے میٹنگ منعقد کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید علی گیلانی کافی عرصے سے اپنے ہی گھر میں نظربند ہیں اور کافی علیل بھی ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.