ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے مالی سال میں 30جون تک کی توسیع - سرینگر

کوروناوائرس کی وجہ سے جہاں قدغنیں اور بندشیں عمل میں لائی جا رہی ہیں وہیں ریاستی و مرکزی سرکاروں کی جانب سے قوانین میں ترمیمات بھی کی جا رہی ہیں۔

financial year extended
جموں و کشمیر کے مالی سال میں 30جون تک کی توسیع
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 5:59 PM IST

کوروناوائرس کی وجہ سے جموں و کشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے لاک ڈائون کے پیش نظر رواں مالی سال میں توسیع کا فیصلہ لیتے ہوئے اسے 30جون تک بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔

محکمہ مال کی جانب سے ہفتہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’جموں و کشمیر کے مالی سال کو کورونا وائرس کے چلتے جون کی 30 تاریخ تک بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایس آر او -128 کے تحت لیا گیا ہے۔‘‘

اس کے علاوہ محکمہ مال نے بيمس پورٹل (Beems Portal) کے ذریعے 50 فیصد فنڈز کپیک ایکس (CapEx) بجٹ 2020-21 کے تحت وگزار کرنے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔ اور انتظامی سیکرٹریز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ فنڈز کے استعمال کے تعلق سے تمام تفصیلات جلد سے جلد محکمہ کو پیش کریں۔

واضح رہے کہ کیپیکس بجٹ میں انتظامیہ آنے والے سال میں ہونے والے خرچوں کا اندازہ لگا کر ایک رقم قبل از وقت ہی مخصوص رکھتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.