ETV Bharat / state

Timber for Houseboat, Shikara Owners: مرمت کی خاطر ہاؤس بوٹ و شکارہ مالکان کو سبسڈی پر لکڑی فراہم ہوگی - سبسڈی لکڑی ہاؤس بوٹ ملکان کے لیے

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہاؤس بوٹ ملکان اور شکارہ والوں کو پوری یا جزوی طور خستہ حال ہاؤس بوٹوں اور شکاریوں کی مرمت کے لیے سبسڈی پر لکڑی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معمولی مرمت کی خاطر 30 سی ایف ٹی جب کہ تعمیر نو یا زیادہ مرمت کے لیے 80 سی ایف ٹی لکڑی فراہم کی جائی گی۔ Houseboat Owners and Shikarawalas Get Timber

j-and-k-government-provides-relief-to-houseboat-owners-and-shikarawalas
مرمت کی خاطر ہاؤس بوٹ و شکارہ مالکان کو سبسڈی پر لکڑی فراہم ہوگی
author img

By

Published : Jun 13, 2022, 7:47 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ نے ہاؤس بوٹ مالکان اور شکارا والوں کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے سبسڈی پر لکڑی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ ایل جی کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کی ایک میٹنگ میں لیا گیا۔ اجلاس میں ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر، چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا اور ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے بھی شرکت کی۔ Houseboat Owners and Shikarawalas Get Timber

ہاؤس بوٹ اور شکارہ مالکان کے دیرینہ مطالبے پر غور وخوض کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا۔ ایسے میں اب شکارہ والے اور ہاؤس بوٹ مالکان پوری یا جزوی طور خستہ حال اپنے ہاؤس بوٹوں اور شکاریوں کی مرمت کے علاوہ ان کی دیکھ ریکھ بھی بہ آسانی سے کر سکتے ہیں۔

معمولی مرمت کی خاطر رجسٹرڈ ہاؤس بوٹ اور شکارہ مکان کو محکمہ جنگلات 50 فیصد رعایت پر زیادہ سے زیادہ 30 سی ایف ٹی لکڑی فراہم کرے گا، جب کہ مسحقین میں یہ لکڑی 6 برس کے دوران ایک بار دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اسی طرح ہاؤس بوٹ یا شکاریوں کی تعمیر نو اور زیادہ مرمت کا کام انجام دینے کے لیے 50 فیصد کی رعایت پر 80 سی ایف ٹی لکڑی دی جائے گی اور یہ لکڑی 5 برس میں ایک مرتبہ فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے اہل ہاوس بوٹ مالکان اور شکارہ والوں کو مرمت اور دیکھ ریکھ کے لیے سبسڈی پر یہ لکڑی محکمہ سیاحت کی نگرانی میں دی جائے گی۔ ادھر ہاؤس بوٹ آئنرس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے لیے گیے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایل جی منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.