ETV Bharat / state

جموں وکشمیر: محکمۂ تعمیرات عامہ میں چیف انجینیئرز کے تبادلے اور تقرریاں - محکمہ آر اینڈ بی

جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ روز آئی پی ایس کیڈر میں پولیس کے اعلیٰ افسران جب کہ امروز محکمۂ تعمیرات عامہ میں چیف انجینیئرز کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔

محکمہ تعمیرات عامہ میں چیف انجینران کے تبادلے اور تقرریاں

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 12:07 PM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ نے محکمۂ تعمیرات عامہ میں 3 چیف انجینیئروں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی ہیں۔ محکمۂ تعمیرات عامہ کے پرنسپل سیکریٹری شیلندر کمار کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کے مفاد میں یہ تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

حکمنامے کے مطابق پی ایم جی ایس وائی کشمیر کے چیف انجینیئر رفیق احمد میر کو تبدیل کرکے محکمۂ آر اینڈ بی میں دستیاب جگہ پر چیف انجینیئر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ جب کہ اکنامک ریکنسٹریشن ایجنسی یعنی ایرا (ERA) کے چیف انجینیئر تنویر میر کی تبدیلی عمل میں لاکر انہیں بحیثیت چیف انجینیئر پی ایم جی ایس وائی کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔

حکمنامے کے مطابق چیف انجینیئر سِول مفتی عمران شاہ کو سکمز میں دستیاب جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔

ادھر پولیس اور سِول انتظامیہ میں بھی کئی افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ جس میں 7 کے اے ایس افسران بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز آئی پی ایس کیڈر کے کئی اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں بھی عمل میں لائی گئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.