ETV Bharat / state

ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کی خاطر کمیٹی تشکیل - کشمیر مین کورونا متاثرین

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر یوٹی انتظامیہ نے ہفتے کے روز کورونا مریضوں کی خاطر تمام ہسپتالوں میں مناسب اور بر وقت آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی یے۔

ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کی خاطر کمیٹی تشکیل

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 6:07 PM IST

یہ کمیٹی جموں و کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ موجودہ صورتحال اور مستقبل میں آکسیجن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بھی تمام انتظامات کریں گی۔

تشکیل دی گئی کمیٹی کی سربراہی صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکرٹری کریں گے۔ جموں اور کشمیر کے ڈویثرنل کمشنر کے علاوہ صوبہ کشمیر اور جموں گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل کمیٹی کے ممبران ہونگے جبکہ ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں و کشمیر، ڈائریکٹر صحت و خاندانی بہبود اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے علاوہ ڈائریکٹر این ایچ ایم جموں و کشمر کو بھی کمیٹی ممبران کے پینل میں رکھا گیا ہے۔

تشکیل شدہ کمیٹی ہسپتالوں میں آکسیجن کا ذخیرہ کرنے کے علاوہ ضرورت کے مطابق ہسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ صنعت و حرفت کے زیر نگرانی کام کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.