جموں و کشمیر نے ملک بھر میں جاری کووڈ ویکسی نیشن مہم میں 2 کروڑ سے زیادہ کووڈ 19 ویکسین کی خوراکیں دینے کا سنگ میل حاصل کر لیا ہے ۔Two crore Covid vaccine doses administered in J&K
اس موقع پر لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے صحت کی دیکھ بھال اور فرنٹ لائین کارکنوں کی کاوشوں کی تعریف کی جنہوں نے اس اہم کام کو حاصل کرنے کیلئے سخت جغرافیائی خطوں ، موسم کی خرابیوں اور دیگر رکاوٹوں کا مقابلہ کیا Covid 19 Vaccination In JK
انہوں نے مزید کہا کہ ” یو ٹی کے لوگوں کو ان کے تعاون اور صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال سے متحد ہو کر نمٹنے کے عزم کیلئے مبارکباد “ ۔
جے اینڈ کے کووڈ ویکسین کے ساتھ اہل آبادی کو ٹیکہ لگانے میں ریاستوں /یو ٹیز میں سب سے آگے رہا ہے ۔Covid 19 Vaccination In JK
جموں و کشمیر انتظامیہ نے 18 ستمبر 2021 کے اوائل میں کووڈ ویکسی نیشن کی ایک کروڑ خوراکیں مکمل کیں ۔ اس کے بعد 18 اور اس سے زیادہ عمر کے گروپوں میں پہلی خوراک کی صد فیصد کوریج 14 اکتوبر 2021 کو حاصل کی گئی ۔12 جنوری 2022 کو 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے گروپ کی صد فیصد دوسری خوراک کی کوریج حاصل کی ۔Covid 19 in Jammu and Kashmir
لفٹینٹ گورنر ہفتہ وار بنیادوں پر کووڈ وبائی مرض کے خلاف صحت عامہ کے ردِ عمل بشمول ویکسی نیشن کی کامیابی کی نگرانی کر رہے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ان کی رہنمائی میں تھا کہ یو ٹی حکومت نے نومبر 2021 میں بیداری پیدا کرنے اور عام آدمی کو بااختیار بنانے کیلئے نچلی سطح پر نافذ کی جانے والی فلیگ شپ اور دیگر سرکاری اسکیموں کو اجاگر کرنے کیلئے 10 نکاتی مہم شروع کی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں : Covid-19 Surge in J&K: جموں وکشمیر میں کورونا کا قہر،ایک دن میں 5818 کیسز پازیٹو
اس 10 نکاتی مہم میں ’ ہت گھر دستک ‘ مہم نے یو ٹی بھر میں گھر گھر ویکسی نیشن کو یقینی بنا کر تمام غیر ویکسین شدہ کیسوں کی کوریج پر نئی توجہ مرکوز کی جس سے خطے میں ویکسی نیشن کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ۔Two crore Covid vaccine doses administered in J&K
آج تک 18 سال اور اس سے اوپر کے گروپ میں شہریوں کی صد فیصد ڈبل خوراک کی کوریج حاصل کرنے کے علاوہ یو ٹی انتظامیہ نے 15-17 عمر کے گروپ میں پہلی خوراک کی 57 فیصد کوریج حاصل کی ہے اس کے علاوہ 102020 احتیاطی خوراکیں دی ہیں ۔