ETV Bharat / state

سرینگر: مادری زبان کو فروغ دینے پر زور

گوجری اور پہاڑی زبانوں کو فروغ دینے کے حوالے سے جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 5:52 PM IST

کلچرل اکادمی سرینگر کے سیمنار ہال میں ہفتہ کو گوجری اور پہاڑی زبانوں کو فروغ دینے کے حوالے سے ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں گوجری اور پہاڑی زبانوں کے متعدد شعراء اور ادباء نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران مختصر مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

سرینگر: تقریب کے دوران مادری زبان کو فروغ دینے پر زور

تقریب کے دوران مختلف مقررین نے گوجری اور پہاڑی زبانوں کو تحفظ فراہم کرنے، انہیں روز مرہ کی بول چال میں استعمال میں لانے پر زور دیا۔

مقررین نے کہا کہ جن لوگوں کی مادری زبان گوجری یا پہاڑی ہے انہیں ان زبانوں کے تحفظ کے بارے میں سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہذیب و ثقافت کا زبان کے ساتھ گہرا تعلق ہے، اس لئے ’’ہر انسان کو اپنی مادری زبان کو فروغ دینا چاہئے۔‘‘

تقریب میں پہاڑی اور گوجری زبانوں سے تعلق رکھنے والے ادباء اور شعراء کی خاصی تعداد موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.