ETV Bharat / state

Couples Suffering from Infertility ہر بے اولاد جوڑے کیلئے آئی وی ایف ضروری نہیں، ڈاکٹر صباحت رسول

جموں وکشمیر میں قوت افزائش کی کمی کے بنیادی اسباب، بانجھ پن اور ان وٹرو فرٹیلائزیشن یعنی آئی وی ایف طریقہ کار کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے فرٹیلیٹی کی ماہر ڈاکٹر صباحت رسول سے خصوصی گفتگو کی۔Interview With Dr Sabahat Rasool On IVF Method

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 5, 2023, 4:46 PM IST

Updated : Jan 5, 2023, 8:43 PM IST

ہر بے اولاد جوڑے کیلئے آئی وی ایف ضروری نہیں، ڈاکٹر صباحت رسول

سرینگر:حالیہ ایک سروے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اگچہ گزشتہ برسوں کے دوران ملک کی اکثر ریاستوں میں قوت افزائشن یعنی فرٹیلیٹی میں کمی ہوئی ہے، تاہم ملک کی باقی ریاستوں اور یونین ٹریٹریز میں قوت افزائش میں کمی کے زمرے میں جموں وکشمیر کا نام پہلے نمبر پر ہے۔Fertility Rate In J&K

جموں وکشمیر میں قوت افزائش کی کمی کے بنیادی اسباب، بانجھ پن اور ان وٹر فرٹیلائزیشن یعنی آئی وی ایف طریقہ کار کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے فرٹیلیٹی کی ماہر ڈاکٹر صباحت رسول سے خصوصی گفتگو کی۔Interview With Dr Sabahat Rasool On IVF Method

جموں کشمیر میں فرٹیلٹی ریٹ میں کمی ہونے کے اسباب پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر صباحت نے کہا کہ اس کے پیچھے کئی سارے وجوہات کار فرما ہیں،جس میں سب سے اہم وجہ تاخیر سے شادی ہونا ہے۔گزشتہ برسوں کے دوران یہ دیکھنے کو مل رہا ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر اکثر لڑکیوں کی شادی کافی دیر سے ہوتی ہیں۔جن میں اکثر سے ایسی خواتین بھی ہیں جو شادی کی عمر کی دہلیز پار بھی کر چکی ہوئی ہوتی ہیں اور وہ بچہ پیدا کرنے صلاحیت بھی کھو چکی ہوتی ہیں۔Stress Late Marriage Main Reason For Low Fertility Rate

انہوں نے کہا کہ حمل کی سب سے صحیح عمر20 سے 30 سال کے درمیان کی ہے۔اس کے بعد خواتین کی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔ساتھ ہی کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کا فرٹیلیٹی ریٹ دو سے کم آئی ہے۔جس کا معنی یہ ہے کہ مجموعی طور یہاں والدین کے پاس دو سے زیادہ بچے نہیں ہیں۔ ایسے میں اکثر کے پاس ایک یا زیادہ سے زیادہ دو بچے ہیں اور رجحان ایک بچے کی جانب زیادہ ہے۔Infertility Rate in JK

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہ صرف خواتین کی دیر سے شادی قوت افزائش کی کمی کا باعث ہے بلکہ کچھ حد تک مردوں کی بھی تاخیر سے شادی اس کی ذمہ وار ہے، البتہ خواتین کے مقابلے میں مرد 70 برس کی عمر تک بھی بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان وٹرو فرٹیلائزیشن یا آئی وی ایف تکنیک کے بارے ڈاکٹر صباحت رسول نے کہا کہ یہ ایک معاون تولیدی ٹیکنالوجی ہے، جو کئی بے اولاد جوڑوں کو حاملہ ہونے میں مدد کرتی ہے۔ اگر قدرتی طور پر حمل ممکن نہیں ہو تو یہ تکنیک طبی طور پر حاملہ ہونے کی سبب بنتی ہے اور عالمی سطح پر 1978 سے اب تک اس ٹیکنالوجی کے ذریعے آٹھ ملین سے زیادہ بچے پیدا ہوچکے ہیں۔In vitro fertilization Procedure

تاہم ڈاکٹر صباحت رسول نے کہا کہ اس طریقہ کار کی ضرورت ان بے اولاد جوڑوں کو ہوتی ہے جو کہ برسوں سے مختلف علاج سے گزر کر بھی ماں اور باپ کی خوشی حاصل نہیں پائے ہوتے ہیں۔ انہوں کا کہا کہ یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ ہر ایک بے اولاد جوڑے یا بانجھ پن کے شکار میاں بیوی کے لئے آئی وی ایف تکنیک موثر ہو پائے۔ وہیں یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ آئی وی ایف کا طریقہ کار ہر بے اولاد جوڑے میں کامیاب ہو جائے۔Couples suffering from infertility

مزید پڑھیں: Reasons For Low Fertility Rate: " ذہنی تناؤ اور تاخیر سے شادی، قوت افزائش کی کمی کے اہم اسباب"

بات چیت کے دوران آئی ای ایف کی کامیاب شرح پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی کامیاب شرح 55 سے 60 فیصد کے درمیان ہے اور وہ ملک کے جانے مانے میں آئی وی ایف مراکز میں اور اس میں بھی کامیابی زیادہ ان ہی جوڑوں کو حاصل ہو پاتی ہیں جن کی عمر کم ہوں اور وہ کسی بیماری یا پیچیدگی کا شکار نہ ہوں۔IVF Method Successful Rate In World

انہوں نے کہا کہ وقت پر حاملہ رہنا اور آئی وی ایف دونوں کے لیے عمر کا خاص رول ہے ایسے میں آئی وی ایف طریقے کے لیے عمر کافی معنی رکھتی ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ نے بھی کہا کہ بہتر ان ٹرو فرٹیلائزیشن تکنیک کے استعمال کرنے کے باوجود بھی کبھی کبھار کامیابی نہیں ملتی ہے لیکن اس ناکامی کا سائنسی طور ابھی تک کوئی جواب نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر صباحت رسول نے کہا کہ کشمیر میں اکثر یہ دیکھنے میں آرہا یے کہ بانجھ پن یا اولاد کے لیے ترس رہے جوڑے ماہر ڈاکٹر کے پاس کافی دیر سے آتے ہیں،جس کی وجہ سے پھر نہ ہی ای وی ایف اور نہ ہی دیگر کوئی علاج موثر یا کارگر ثابت نہیں ہوپاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: J&K Fertility Rate: قوت افزائش کی کمی میں جموں و کشمیر سر فہرست کیوں؟

Last Updated : Jan 5, 2023, 8:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.