ETV Bharat / state

مسئلہ کشمیر حل کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری: حریت کانفرنس - بھارت اور پاکستان

میر واعظ عمر فاروق کی قیادت والی علیحدپسند جماعت حریت کانفرنس نے گزشتہ کل سرینگر میں ایک مقامی خاتون کی ہلاکت پرغم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

مسئلہ کشمیر کو حل کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری: حریت کانفرنس

author img

By

Published : Sep 18, 2020, 8:12 PM IST

حریت کانفرس کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بٹہ مالو میں خاتون کی ہلاکت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’’فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کی ہلاکت کے واقعات گزشتہ ۳۰ برسوں سے بلا روک ٹوک جاری ہیں جو حد درجہ افسوسناک اور تشویشناک ہے۔‘‘

حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور ہلاکتوں کے عمل کو رکوانے اور اس دیرینہ تنازع کو پر امن طریقے سے حل کرانے کی آئینی، اخلاقی اور قانونی طور پر اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اب وقت آچکا ہے کہ بھارت اور پاکستان جموں و کشمیر کی عوام کی خواہشات اور امنگوں کو مدنظر رکھ کر اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں تاکہ جموںوکشمیر میں ہلاکتیں بند ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام عدم تحفظ کے ماحول سے باہر نکل کر وقار اور شائستگی کی زندگی گزار سکیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.