ETV Bharat / state

Israel Palestine Conflict اقوام متحدہ فلسطین تنازعہ حل کرنے میں ناکام، فاروق عبداللہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2023, 4:20 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں ناکام رہا ہے جو کئی دہائیوں سے زیر التوا کا شکار ہے۔ جنگ سے صرف بے گناہ مارے جارہے ہیں۔

ISRAEL PALESTINE CONFLICT FAROOQ ABDULLAH SAYS UN HAS FAILED TO RESOLVE ISSUE
اقوم متحدہ فلسطین تنازعہ حل کرنے میں ناکام ، فاروق عبداللہ

سرینگر:نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلی و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا یہ افسوسناک بات ہے کہ اقوام متحدہ ناکام ہو چکی ہے کیونکہ فلسطین کا مسئلہ اتنے عرصے سے زیر التوا ہے اور وہ اسے حل نہیں کر رہے۔ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (ایل اے ایچ ڈی سی) کرگل میں انتخابات کے نتائج کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ پارٹی کو ان انتخابات سے بہت سی امیدیں ہیں۔ نتائج آنے کے بعد ہی اس پر بات ہوگی۔

  • Unfortunate that it takes such death & destruction for the world to awaken to the Israel- Palestinian conflict. Deafening silence is maintained year after year as innocent Palestinians are murdered & their homes destroyed. Today just because the shoe on the other foot is…

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:

وہیں جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے فلسطین تناذعہ پر ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "بدقسمتی کی بات ہے کہ دنیا کو اسرائیل-فلسطین تنازعہ پر بیدار ہونے کے لیے ایسی موت اور تباہی درکار ہے۔ سال بھر سال خاموشی اختیار کی جاتی ہے کیونکہ بے گناہ فلسطینیوں کو قتل کیا جاتا ہے اور ان کے گھر تباہ کیے جاتے ہیں۔" انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ آج صرف اس لیے دوسرے پاؤں پر جوتا چٹکی بجا رہا ہے، نام نہاد جمہوریت والے مشتعل ہیں۔ یہ منتخب غم و غصہ کم سے کم کہنا مجرمانہ ہے۔ فلسطین کو حل کریں تاکہ امن قائم ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے حماس کی جانب سے راکٹ حملوں کے دعوے کے بعد غزہ میں فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 198 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ شام 4 بجکر 20 تک ’198 افراد کے شہید اور ایک ہزار 610 کے زخمی‘ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ وہیں ٹائمز آف اسرائیل نے طبی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے کثیر محاذی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ پندرہ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.