سرینگر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں میونسیپل کمشنر عامر اطہر امین کی قیادت میں عالمی یوگا دن منایا گیا۔ اس دوران میونسیپل سے وابستہ درجنوں ملازمین نے حصہ لیا Yoga Day celebrated in Srinagar۔
اننت ناگ: جموں و کشمیر کے دیگر حصوں کی طرح ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل میں بھی آٹھواں بین الاقوامی یوگا ڈے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس زون اچھہ بل نے مغل باغ اچھہ بل، گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول اچھہ بل اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول دیالگام میں تقاریب کا انعقاد کیا، جہاں طلباء، رضاکاروں اور سرکاری عہدیداروں نے یوگا میں حصہ لیا۔
دوسری طرف ضلع کے قدیم سوریہ مندر میں بین الاقوامی یوگا ڈے بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار بطور مہمان خصوصی شامل تھیں International Yoga Day celebrated at Syria Temple۔
پلوامہ: محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس پلوامہ نے آج ہاکی ٹرف، بوائز ہائر سیکنڈری اسکول پلوامہ میں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس سال کے بین الاقوامی یوگا ڈے کا تھیم یوگا فار ہیومینٹی ہے۔ اس پروگرام میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری، ایس ایس پی اونتی پورہ کے علاوہ تمام ضلعی افسران، عوام، طلباء اور ملازمین نے شرکت کی Yoga Day celebrated in Pulwama۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یوگا ایک انتہائی لطیف سائنس پر مبنی ایک روحانی نظم ہے، جو دماغ اور جسم کے درمیان ہم آہنگی لانے پر مرکوز ہے اور یہ ایک انمول قدیم ہندوستانی مشق ہے جس نے عام صحت اور قوت مدافعت بڑھانے کے ساتھ ساتھ فوائد کو ثابت کیا ہے۔ اس کا عالمی سطح پر اسٹریس بسٹر کے طور پر قبول شدہ کردار۔ انہوں نے کہا کہ یوگا ایک بین الاقوامی طور پر مشہور عمل ہے اور جسمانی نفس کو روحانی نفس سے جوڑتا ہے۔
بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گرلز اور بوائز ہائر سیکنڈری اسکول اوڑی میں یوتھ اینڈ اسپورٹس اور محکمہ تعلیم کی جانب سے انٹرنیشنل یوگا دن منایا گیا۔ اس موقع پر گرلز ہائر سکینڈری اسکول کے پرنسپل، بوائز ہائر سیکنڈری سکول اوڑی کے پرنسپل مشتاق احمد سوپوری، ہائر سیکنڈری اسکول کے اساتذہ، ایس ڈی پی او اوڑی مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے بھی بچوں کے سات یوگا کرنے میں شرکت کی۔
کولگام: ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام نے یوگا سیشن کا انعقاد آیوش اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈپاٹمنٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، ایس ایس پی ڈاکٹر سندیپ چکرورتی، نوڈل آفسر آیوش سی ایم او نے بھی یوگا میں شرکت کی۔ موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ یوگا ہر لحاظ سے انسانی ذہن کے نشر ونما میں مفید ہے۔
بڈگام: وادی کے دیگر حصوں کی طرح اندور اسٹیڈیم بڈگام میں بھی بین الاقوامی یوگا ڈے منایا گیا۔ ڈپٹی کمیشن بڈگام شہباز احمد مرزا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب میں اسکلولی بچوں نے حصہ لیا۔ دوسری طرف ٹاؤن ہال میں منعقد کیا گیا جہاں بی جے پی لیڈروں نے بین الاقوامی یوگا ڈے منایا۔ سینئر لیڈر بی جے پی علی محمد میر نے کہا کہ یوگا ہمارے جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بہتر ہے Yoga Day celebrated in Budgam۔
یہ بھی پڑھیں:
- International Yoga Day 2022: بین الاقوامی یوم یوگا پر کووند، نائیڈو اور مودی نے یوگا کی مشق کی
- Lung Cancer in Kashmir: پھیپھڑوں کے کینسر کے معاملے میں کشمیر ملک بھر میں دوسرے نمبر پر
گاندربل: بین الاقوامی یوم یوگا 2022 کے موقع پر گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن گاڈرہ میں منایا گیا۔ جس میں تدریسی، غیر تدریسی عملہ اور کالج کے طلباء اور عملہ کے اراکین نے ضلع گاندربل کے مختلف تعلیمی اداروں سے یوگا مشق کے بارے میں واقفیت کی تربیت حاصل کی۔ گاندربل کے ضلع ترقیاتی کمشنر شیام بیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوگا کا دن پوری دنیا میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
پونچھ: جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح پونچھ میں بھی یوگا ڈے منایا گیا، جس کی قیادت ضلع ترقیاتی کمشنر اندرجیت نے کیا۔ جس کہ موقع پر پونچھ ایس پی روہت بسکوترا سمیت انتظامیہ کے اعلی افسران موجود تھے۔ دوسری طرف ضلع میں کئی جگہوں پر یوگا منایا گیا، اسکولوں، کالجوں، سرکاری اہلکاروں، این سی سی کیڈرس نے یوگا کیا۔