ETV Bharat / state

International Yaga Day in SKICC Srinagar: عالمی یوم یوگا کے موقع پر سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں تقریب کا انعقاد

سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں یوگا کے عالمی دن کے خصوصی موقع پر پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں عوام کے علاوہ پولیس، انتظامیہ اور جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے شرکت کی۔ International Yaga Day in SKICC Srinagar

سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں یوگا کے عالمی دن پر پروگرام

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 10:56 AM IST

سرینگر: آج دنیا بھر میں یوگا انٹرنیشنل ڈے منایا جارہا ہے۔ خصوصی طور پر بھارت میں اس کا خاص اہتمام کیا جارہا ہے۔ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ سرینگر میں بھی یوگا کا عالمی دن منایا گیا۔ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر میں آج 21 جون کی مناسبت سے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ عالمی یوگا دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے پروگرام کا باضابطہ طور پر سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں ساڑھے 5 بجے پروگرام کا آغاز کیا۔ International Yaga Day in SKICC Srinagar

سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں یوگا کے عالمی دن پر پروگرام

خبر کے مطابق اس اثنا میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پروگرام میں شمولیت کی۔ اس اثنا میں لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا Lieutenant Governor Manoj Sinha on Yuga نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوگا منانے کا مقصد صرف یہی ہے کہ آج کے دور میں یوگا انسان کے لیے بہت ضروری ہے جس سے ہمیں روز مرہ زندگی میں صحت مند رہنے میں مدد ملے گی۔ Yaga Day Program in SKICC Srinagar

لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے پروگرام کا باضابطہ طور پر آغاز کیا

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ بھارت کی آیوش وزارت کے بیان کے مطابق "یوگا بھارت کی پانچ ہزار سالہ قدیم روایت ہے جو جسمانی، دماغی اور روحانی مشقوں کو یکجا کرکے جسم اور دماغ کے درمیان ربط پیدا کرتا ہے۔" حالیہ برسوں میں اور خاص طور پر کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے بعد یوگا کو بہت زیادہ اپنایا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں یوگا کے ماہر ڈاکٹر ہیمنت شرما نے کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے کے بعد یوگا کے آسن اور اس دوران سانس لینے کے بارے میں مشورہ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.