ETV Bharat / state

Weather in Kashmir: کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری - وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔ وادی میں 23 جون سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔weather in kashmir

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 11:52 AM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں چار روز سے رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے لوگوں کو ایک بار پھر گرم لباس زیب تن کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 22 جون تک رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران جنوبی کشمیر میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وادی میں 23 جون سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔weather in kashmir

ادھر وادی میں لگاتار بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہو رہا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت13.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت8.6

ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران6.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

دریں اثنا وادی میں منگل کو بھی صبح سے ہی رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا اور سردی کی وجہ سے لوگوں کو ایک بار پھر گرم لباس زیب تن کئے ہوئے دیکھا گیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ بارشوں سے شہر و گام کی سڑکوں پر بنے گڑھوں میں پانی جمع ہوا ہے جس راہگیروں خاص کر نچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کا چلنا پھرنا از بس محال ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے کناروں پر کیچڑ جمع ہے جس پر پھسل کر راہگیر اپنی منزل کے بجائے ہسپتال پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Weather conditions in Kashmir: کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں،22 جون تک بارشوں کا امکان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.