ETV Bharat / state

Gujarat Conman Kashmir Visit گجراتی ٹھگ کا کشمیر دورہ، صوبائی کمشنر معاملے کی انکوائری کریں گے

ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ٹھگ کرن پٹیل - جنہوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو جھانسہ دیکر زیڈ پلس سیکورٹی حاصل کی - کے معاملے میں باریک بینی سے جانچ کے لیے صوبائی کمشنر کشمیر کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 5:15 PM IST

گجرات ٹھگ
gujarat conman

سرینگر: جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ریاست گجرات کے جعلساز - کرن پٹیل - معاملے میں کشمیر کے صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری کو انکوائری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے اس ضمن میں حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’وجے کمار بدھوری اس معاملے کے انکوائری کریں گے اور تمام پہلوؤں کی تفصیلی جانچ کریں گے۔‘‘

بدھوری کو اس معاملے میں افسران کی جانب سے ہوئی کوتاہیوں پر مفصل رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے کرن پٹیل نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے سیکورٹی و سیول افسران کو یہ جھانسہ دے کر کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر (سٹریٹیجی و کمپین) کے بطور تعینات ہے، یہاں سرکاری پروٹوکول پر سیرو تفریح کی اور کئی افسران سے میٹنگ بھی کی۔ تاہم کرن پٹیل ایک جعلساز نکلا جس کو زیڈ پلس سیکورٹی دستیاب کی گئی اور سرینگر کے عالی شان ہوٹل للت میں میزبانی بھی کی گئی۔

کرن پٹیل کی جعلسازی کا انکشاف ہوتے ہی جموں کشمیر پولیس نے اسے سرینگر سے گرفتار کیا اور بعد ازاں عدالت نے 15 روز کی جوڈیشل ریمانڈ دے کر انکو سنٹرل جیل بھیج دیا۔کرن پٹیل کے خلاف گجرات پولیس نے بھی جعلسازی کے متعلق کئی مقدمے درج کئے ہیں۔ کرن پٹیل کو سرکاری پروٹوکول دینے کے معاملے میں جموں کشمیر انتظامیہ اور پولیس پر کئی سوالات کھڑے ہوئے ہیں کہ حساس علاقے میں انکو کیسے سیکورٹی فراہم کی گئی اور اس کا فائدہ اٹھا کر انہوں نے لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: Gujarat Conman Sent to Judicial Custody گجراتی ٹھگ عدالت میں پیش، جوڈیشل تحویل منظور

کرن پٹیل معاملے میں پلوامہ ضلع مجسٹریٹ بصیر الحق چودھری اور ایس پی سیکورٹی ذو الفقار چودھری کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ بصیرالحق کی سفارش پر ہی کرن پٹیل کو سیکورٹی اور پروٹوکول دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.