خود روزگار سکیموں کو متعارف کرنے کیلئے ریاست کے محکمہ صنعت و حرفت نے کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ منیجمنٹ سٹڈیز کے اشتراک سے ایک جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا۔
اس پروگرام میں محکمے کی جانب سے صنعتی پالیسی کے حوالے سے معلومات فراہم گئیں اور نوجوانوں کو بتایا گیا کہ وہ کس طرح مرکزی حکومت کی مختلف اسکیمز کا فائدہ اٹھاکر اپنے صنعتی یونٹ قائم کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر نوجوانوں کو کاروبار کی طرف راغب کرنے اور مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے تعلق سے ایک نمائش کا بھی اہتمام کیاگیا تھا ۔
نمائش میں مختلف شعبہ جات سے منسلک نوجوان کاروباریوں کی طرف سے سٹالز لگائے گئے تھے۔
سٹالز میں وہ چیزیں نمائش کے لیے رکھی گئیں تھیں جو ابھی تک باہر کی ریاستوں سے ہی بن کر جموں و کشمیر میں درآمد کی جاتی تھیں لیکن ان نوجوانوں کی کاوشوں سے اب یہ مصنوعات وادی میں ہی بننے لگی ہیں۔
نمائش میں شامل کاروباریوں کا ماننا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان کو حوصلہ ملےگا اور وہ نوکری کے حصول کے لیے وقت ضائع کئے بغیر اپنا کاروبار شروع کرنے کرسکتے ہیں۔
مقامی عوام کے مطابق، اس طرح کے پروگراموں کا اہتمام وادی کشمیر کے ہر ضلع میں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی روزگار پیدا کرنے کے اہل بن جائیں۔