سری نگر میں آج ایئر لائن انڈیگو کی ایک طیارہ پرواز بھرنے کے دوران رن وے کے کناروں پر موجود برف سے ٹکرا گیا، جس کی وجہ سے طیارے کے انجن کے بلیڈ کو نقصان پہنچا ہے،حالانکہ طیارے میں سفر کر رہے مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انڈیگو طیارے میں سفر کر رہے مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے ان کی منزل مقصود تک روانہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس طیارے کو نقصان پہنچا ہے اسے ایئر پورٹ پر ہی روک دیا گیا ہے۔