ETV Bharat / state

'حکومت جموں و کشمیر میں مین اسٹریم قیادت کو تباہ کرنے میں مصروف'

التجا مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مین اسٹریم قیادت ان لوگوں پر مشتمل ہیں جنہوں نے 70 سال تک بھارت کے لئے جدوجہد کی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 29, 2020, 4:32 PM IST

پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے کہا ہے کہ 'جہاں پاکستان بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کو اعلیٰ سویلین ایوارڈ دینے کا ارادہ رکھتا ہے وہیں بھارتی حکومت جموں و کشمیر میں مین اسٹریم قیادت کو بدنام اور تباہ کرنے میں مصروف ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں مین اسٹریم قیادت ان لوگوں پر مشتمل ہے جنہوں نے 70 سال تک بھارت کے لئے جدوجہد کی ہے'۔

ٹویٹ
ٹویٹ

التجا مفتی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا: 'جہاں پاکستان گیلانی صاحب کو اعلیٰ سویلین ایوارڈ دینے کا ارادہ رکھتا ہے وہیں بھارتی حکومت جموں وکشمیر میں مین اسٹریم قیادت کو بدنام اور تباہ کرنے میں مصروف ہے۔ یہ وہ مین اسٹریم قیادت ہے جس نے 70 سال تک بھارت کے لئے جدوجہد کی ہے۔ مین اسٹریم میں پائی جانے والی اختلاف رائے کی آواز کو ختم کرنے کی اجتماعی کوششیں قابل ملامت ہیں'۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستانی سینیٹ یا پارلیمان کے ایوان بالا میں معمر حریت رہنما سید علی گیلانی کو ملک کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ 'نشان پاکستان' سے نوازنے کے لئے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیلانی کو ' نشانِ پاکستان' سے نوازنے کی قراداد منظور

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سید علی گیلانی کو طویل خدمات اور قربانیوں پر نشان پاکستان سے نوازا جائے اور ان کی جدوجہد کو قومی و صوبائی تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے قریب بننے والی یونیورسٹی کو سید علی گیلانی کے نام سے منسوب کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.