ETV Bharat / state

میری والدہ کو بلا وجہ نظر بند رکھا گیا تھا: التجا مفتی

author img

By

Published : Oct 14, 2020, 9:15 PM IST

جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت دفعہ370 کی منسوخی سے قبل ہی کشمیر کے علیحدگی پسند رہنمائوں سمیت ہند نواز سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔

میری والدہ کو بلا وجہ نظر بند رکھا گیا تھا: التجا مفتی
میری والدہ کو بلا وجہ نظر بند رکھا گیا تھا: التجا مفتی

پی ڈی پی صدر اور جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی نے اپنی والدہ کی رہائی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عدالت عظمی کی ہدایت پر ان کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے اور محبوبہ مفتی کی رہائی مرکزی سرکار کے لئے شرم کی بات ہے۔‘‘ کیونکہ ان کی والدہ کو سرکار نے بلا جواز حراست میں رکھا تھا۔

التجا مفتی نے کہا ہے کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ ان کی والدہ کی رہائی عمل میں لائی جائے گی تاہم انہیں اپنی والدہ کو رہا کیے جانے پر کافی خوشی ہوئی۔

مزید پڑھیں؛ محبوبہ مفتی سے فاروق عبداللہ اور عمرعبداللہ کی ملاقات

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کہ دختر نے مزید کہا کہ انہوں نے اس ماہ عدالت عظمی میں ایک نئی عرضی دائر کی تھی جس میں محبوبہ مفتی کی رہائی کی درخواست کی گئی تھی۔

التجا کا کہنا ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد قید کیے گئے کئی افراد بیرون وادی کے جیلوں میں ابھی بھی بند ہیں۔ التجا نے انکی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی 14 ماہ بعد رہا

واضح رہے کہ پی پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کو منگل کی شام 14ماہ بعد ختم کر کے محبوبہ مفتی کو رہا کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.