ETV Bharat / state

وادی بھر میں عسکریت پسند مخالف آپریشنز کو مزید تیز تر کیا جائے:آئی جی کشمیر

Security Meeting In Kashmir آئی جی پی کشمیر وی کے بردھی نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ وادی بھر میں عسکریت پسند مخالف آپریشنز کو تیز تر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک دشمن سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے افراد اور تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 10:10 PM IST

سرینگر: وادی میں سکیورٹی اقدام کو مزید بڑھانے کے خاطر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردھی نے پیر کے روز پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ایک جامع سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے میٹنگ میں موجود آفسران سے ملیٹینسی مخالف آپریشنز کو مزید تیز کرنے اور ملک مخالف سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی تاکید کی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں سکیورٹی منظر نامے کے مزید استحکام کو یقینی بنانے کے لئے آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے یہاں پولیس کنٹرول روم سرینگر میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران سکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران سکیورٹی منظر نامے کے حوالے مختلف امور زیر بحث آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ موصوف آئی جی پی نے درپیش موجودہ سکیورٹی خطرات وچیلنجز کی تشخیص پر زور دیا۔آئی جی کشمیر کو میٹنگ کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور انسداد دہشت گرد کارروائیوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس نے میٹنگ کے دوران مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کی خاطر آپسی تال میل ناگزیر ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ میں موجود آفیسران نے آئی جی کشیر کو امن و قانون کو برقرار رکھنے اور وادی میں جاری انسداد عسکریت پسندی آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔

آئی جی کشیر نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ سکیورٹی انفراسٹرکچر اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے آفیسران پر زور دیا کہ وادی بھر میں عسکریت پسند مخالف آپریشنز کو تیز تر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک دشمن سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے افراد اور تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے سکیورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر رات کے اوقات میں فورسز کی پیٹرولنگ کو مزید وسیع کیا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پولیس ، سی آر پی ایف ، فوج ، سی آئی ایس ایف ، بی ایس ایف اور سراغ رساں ایجنسیوں کے سینئر آفیسران نے بھی شرکت کی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.