ETV Bharat / state

Mehbooba on Communal Riots And Sedition Law: 'اگر فرقہ وارانہ فسادات کو بند نہیں کیا گیا تو ملک کی حالت سری لنکا سے ابتر ہوگی' - mehbooba mufti on sectarian crises in india

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سیڈیشن ایکٹ پر روک لگانا ایک خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اس قانون کو سیاسی حریفوں کے خلاف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ Mehbooba Mufti On Sedation Law

if-sectarian-riots-are-not-stopped-the-country-will-be-worse-off-than-sri-lanka-says-mehbooba-mufti
اگر فرقہ وارانہ فسادات کو بند نہیں کیا گیا تو ملک کی حالت سری لنکا سے ابتر ہوگی
author img

By

Published : May 11, 2022, 4:25 PM IST

Updated : May 11, 2022, 5:27 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جس طرح سے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی جارہی ہے، اگر ان کو روکا نہیں گیا تو وہ وقت دور نہیں ملک کی حالت سری لنکا سے ابتر نہیں ہوگی۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار اپنی رہائش گاہ گپکار میں سیاسی کارکنان کی پی ڈی پی میں شمولیت کے پروگرام میں کیا۔ Mehbooba Mufti Press Conference In Srinagar

اگر فرقہ وارانہ فسادات کو بند نہیں کیا گیا تو ملک کی حالت سری لنکا سے ابتر ہوگی
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سیڈیشن قانون پر جس طرح نوٹس لیا ہے، یہ ایک خوش آئند بات ہے کیونکہ اس قانون کو بی جے پی حکومت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے اور سیاسی حریفوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت کی نگرانی میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی جارہی ہے جو پورے ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ Mehbooba Mufti On Sedation Law

مزید پڑھیں:

انہوں کہا کہ ملک کے سیکولر آئین کی دھجیاں اٹھائی جارہی ہیں جب کہ اقلیتی آبادی بالخصوص مسلمانوں پر آئے روز تشدد کیا جارہا ہے، لیکن سرکار یا عدالت اس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہاں کے عوام کو بے اختیار کیا گیا اور آئے روز ایسے قوانین نافذ کیے جارہے ہیں جو عوام کے مفادات کے خلاف ہیں۔ Mehbooba on Bulldozing Muslim Houses

Last Updated : May 11, 2022, 5:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.