ETV Bharat / state

سرحد پر ڈرون نظر آئے تو ایس او پی کے مطابق کارروائی کریں: سریندر پوار - پاکستان کی جانب سے ڈرون

بارڈر سکیورٹی فورس کے اسپیشل ڈی جی سریندر پوار ہفتے کے روز جودھپور کے دورے پر تھے۔ اس دوران انہوں نے بی ایس ایف کے جوانوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرحد پر ڈرون نظر آتے ہیں تو ایس او پی کے مطابق کارروائی کریں۔

سرحد پر ڈرون نظر آئے تو ایس او پی کے مطابق کارروائی کریں: سریندر پوار

author img

By

Published : Jul 4, 2021, 9:27 AM IST

جموں و کشمیر میں پاکستان کی جانب سے ڈرون کے حملے کے بعد ملک کی سکیورٹی ایجنسیوں نے ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایس او پی جاری کیا ہے۔ اس کے تحت سکیورٹی ادارے سرحد پر کارروائی کریں گے۔ اس سلسلے میں بارڈر سکیورٹی فورس کے اسپیشل ڈی جی سریندر پوار نے مغربی سرحد کا دورہ کرتے ہوئے بی ایس ایف کے افسران کو ہدایات دیں۔

بارڈر سکیورٹی فورس کے اسپیشل ڈی جی سریندر پوار نے ہفتے کے روز اپنا تین روزہ سرحدی دورہ مکمل کر لیا۔ ہفتے کے روز انہوں نے جودھپور میں بی ایس ایف کے جوانوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ اس کے علاوہ جودھپور فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر کا معائنہ کیا۔

پوار نے سرحدی علاقے کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ جموں و کشمیر میں جو ڈرون واقعہ پیش آیا ہے۔ اگر کسی بھی طرح کا ڈرون سرحد پار سے آتا ہے تو اس پر جاری کردہ ایس او پی کے مطابق کارروائی کی جانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ڈرونز کا استعمال بذات خود ایک خطرہ ہے'

واضح رہے کہ اسپیشل ڈی جی نے جودھپور بی ایس ایف فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے پودے بھی لگائے۔ اس موقع پر بی ایس ایف کے آئی جی پنکج کمار گومار اور دیگر افسران بھی موجود رہے۔ اپنے دورے کے دوران اسپیشل ڈی جی پوار نے جیسلمیر کی سرحدی چوکیوں کا بھی دورہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.