جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی قومی پرچم کی مبینہ تذلیل کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے الزام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترنگے کی بے حرمتی اصل میں بی جے پی نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اس روز ترنگے کی بے حرمتی کی جب انکے رہنماؤں نے ایک نو سالہ بچی کی آبروریزی کرنے والوں کے حق میں اسے لہرایا۔
ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ ترنگا یگانگت اور آپسی میل جول کی علامت ہے۔ اگر کسی نے ترنگے کی بے حرمتی کی ہے تو وہ بی جے پی ہے جو اقلیتوں پر ظلم و ستم کررہی ہے اور نفرت و تفریق کے بیج بو رہی ہے۔
انکے دور اقتدار میں جموں کے کٹھوعہ شہر میں بھاجپا رہنماؤں کی جانب سے ایک نو سالہ بچی کی عصمت دری میں ملوث افراد کے حق میں نکالے گئے جلوس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ ترنگے کی تذلیل اس دن ہوئی تھی جب بی جے پی رہنماؤں نے ایک نو سالہ بچی کی آبروریزی کرنے والوں کے حق میں اسے لہرایا تھا۔
مجھے سبق مت سکھائیے، محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں لکھا۔
اگر ترنگے کی کسی نے تذلیل کی تو بھاجپا نے کی - محبوبہ مفتی
محبوبہ نے جمعہ کے روز سرینگر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ تب تک کوئی جھنڈا نہیں لہرائیں گی جب تک جموں و کشمیر کے جھنڈے کی پوزیشن بحال نہیں ہوتی۔