ETV Bharat / state

Hyderpora Encounter: الطاف بٹ کے اہل خانہ نے جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 11:59 PM IST

Updated : Nov 20, 2021, 12:04 AM IST

حیدر پورہ انکاؤنٹر میں مارے گئے الطاف بٹ کے اہل خانہ نے انتظامیہ کی طرف سے جاری مجسٹریٹ تحقیقات پر سوال اٹھاتے ہوئے جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، بٹ کی بھتیجی سیما بٹ نے کہا کہ آج تک کسی بھی معاملے کی مجسٹریٹ تحقیقات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے، ایسے میں جوڈیشل تحقیقات ضروری ہے۔

Hyderpora Encounter: Altaf Butt's family demands judicial inquiry

سرینگر: حیدر پورہ تصادم کے دوران ہلاک ہوئے عام شہری محمد الطاف بٹ کے اہلِ خانہ نے انتظامیہ کی مجسٹریٹ تحقیقات کو انکار کرتے ہوئے اس معاملے کی جوڈیشل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بٹ کی بتیجی سیما بٹ نے کہا کہ "اگر انتظامیہ سچ اور فیکٹس سامنے لانا چاہتی ہے تو جوڈیشل تحقیقات کروائے۔ نہ جانے آج تک کتنے معاملوں میں مجسٹریٹ تحقیقات کی گئی تاہم سچائی کبھی سامنے نہیں آئی۔ اس لیے جوڈیشل تحقیقات ہونی ہی ضروری ہے۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ہم پولیس کے خلاف بھی معاملے درج کرنے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے پہلے دعوی کیا کہ میرے چچا عسکری موین ہیں تاہم بعد میں قبول کیا کہ وہ عام شہری تھے۔ ہم کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے بھی ملے، اُن کو بٹ صاحب کی ہلاکت کا افسوس تھا اور اُنہوں نے قبول بھی کیے کہ وہ بے قصور تھے۔"
مزید پڑھیں:

قبل ذکر ہے کی گزشتہ رات برزلہ کے رہنے والے محمد الطاف بٹ اور روال پورہ کے رہنے والے ڈاکٹر مدثر گلُ کے اہل خانہ کو اُن کی جسد خاکی سپرد کر دی گئی، جہاں اہل خانہ نے نم آنکھوں کے ساتھ انہیں سپردخاک کیا۔ تاہم عامر کے اہل خانہ ابھی بھی لاش کا انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

واضع رہے کی پیر کی شام پولیس نے سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں ہوئے تصادم آرائی کے دوران چار افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک کیے گئے افراد میں سے ایک غیر ملکی عسکریت پسند حیدر، اس کا ساتھی عمیر، عسکری معاون ڈاکٹر مدثر گلُ اور ایک بلڈنگ کا مالک محمد الطاف بٹ شامل ہیں۔ وہیں عامر، الطاف اور مدثر کے لواحقین نے پولیس کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انصاف اور لاشوں کی مانگ کی۔ لواحقین کے ساتھ سیاسی جماعت سے وابستہ لوگوں نے بھی آواز بلند کی، جس کے بعد ایل جی نے معاملے کی مجسٹریٹ تحقیقات کرنے کا اعلان کیا اور ڈاکٹر مدثر گل اور محمد الطاف بٹ کی لاش کو انکے گھر والوں کے سپرد کیا گیا۔

Last Updated : Nov 20, 2021, 12:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.