ETV Bharat / state

’شجاعت بخاری کو حق گوئی کی قیمت جان قربان کرکے ادا کرنی پڑی‘ - کل جماعتی حریت کانفرنس

علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس نے معروف صحافی سید شجاعت بخاری کی تیسری برسی پر انکی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

’شجاعت بخاری کو حق گوئی کی قیمت جان قربان کرکے ادا کرنی پڑی‘

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 8:11 PM IST

علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس نے وادی کشمیر کے معروف صحافی اور انگریزی روزنامہ Rising Kashmir کے بانی و مدیر اعلیٰ شجاعت بخاری کی تیسری برسی پر انکی میدان صحافت، سیاست اور سماج کے تئیں خدمات کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔

حریت کانفرنس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ’’مرحوم کو اپنی اصول پسندی اور حق گوئی کی قیمت اپنی قیمتی جان اور ابھرتی جوانی کو قربان کرکے ادا کرنی پڑی۔‘‘

بیان میں حریت کانفرنس نے شجاعت بخاری کو ایک اصول پسند، دیانتدار اور بے باک صحافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’شجاعت بخاری نے کبھی بھی صحافتی اصولوں کے تئیں سمجھوتہ نہیں کیا اور وہ ہمیشہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہتے اور لکھتے رہے۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’شجاعت بخاری ایک درد مند دل رکھتے تھے جو کشمیر کے مظلوم عوام اور سماج کیلئے دھڑکتا تھا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کے معروف صحافی سید شجاعت بخاری کو سرینگر کی پریس کالونی میں نا معلوم بندوق برداروں نے سنہ 2018میں گولیاں برسا کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے میں انکے محافظین بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.