ETV Bharat / state

Psychiatric Hospital Srinagar نفسیاتی ہسپتال میں طبی اور نیم طبی عملے کی سینکڑوں اسامیاں خالی

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 4:53 PM IST

اعداد و شمار کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز سرینگر میں تدریسی عملے کی 17 ،غیر تدریسی عملے کی 71 اور درجہ چہارم کی 65 اسامیاں خالی ہیں۔

hundreds-of-vacancies-vacant-in-psychiatric-hospital-srinagar
نفسیاتی ہسپتال میں طبی اور نیم طبی عملے کی سینکڑوں اسامیاں خالی

سرینگر: کشمیر کے واحد بڑے نفسیاتی ہسپتال انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز سرینگر میں طبی، نیم طبی اور درجہ چہارم کی 50 فیصد اسامیاں خالی پڑی ہے۔ ایسے میں ہسپتال میں تدریسی،غیر تدریسی اور درجہ چہارم کی 320 اسامیاں منظور شدہ ہیں۔لیکن ان میں سے صرف 160 پر ملازمین کام کر رہے ہیں جبکہ 160 اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ہسپتال کے تدریسی عملے میں 17 ،غیر تدریسی عملے کی 71 اور درجہ چہارم کی 65 اسامیاں خالی ہیں۔ہہسپتال میں پروفیسر کی 5 اسامیاں منظور شدہ ہیں،جن میں سے ایک خالی پڑی ہے۔ایسوسی ایٹ پروفیسر کی17 اسامیاں منظور شدہ ہیں،جن میں 5 اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

مزید پڑھیں: Mental Diseases ذہنی امراض سے بچنے کیلئے سات چیزوں پر عمل پیرا رہنا ضروری

اسی طرح تدریسی عملے میں اسسٹنٹ پروفیسر کی 8 اسامیاں منظور شدہ ہیں اور ان میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہے جبکہ 7 ایسی اسامیاں خالی ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کی 13 اسامیوں میں سے 7 خالی ہیں۔ جن میں ایک ڈپٹی میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کی اسامی بھی شامل ہیں،جبکہ میڈیکل آفیسر کی منظور شدہ 8 اسامیوں میں سے 4 خالی ہیں۔ وہیں غیر تدریسی عملے کی 150 اسامیوں میں سے79 پر ڈاکٹر تعینات ہیں جبکہ 71 اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ادھر ہسپتال میں سینئیر گریڈ اور جونئیر گریڈ نرسوں کی بھی 30 اسامیوں میں سے 12 خالی پڑی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.