ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update: کشمیر میں خشک موسم کے بیچ 29 اور30 کو بارش کی پیش گوئی

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 2:09 PM IST

گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے بکم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ weather in Kashmir

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک و گرم موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کر دی ہے متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں 29 اور30 اپریل کو موسم خراب رہ سکتا ہے اور اس دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔دریں اثنا وادی میں سیاحتی مقام پہلگام کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت ایک بار معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔ weather in Kashmir

گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے بکم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ Today's weather in Kashmir

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول مطابق درج ہوا تھا۔ ادھر وادی میں بدھ کی صبح سے ہی موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ دن بھر دھوپ چھائی رہی۔ Weather forecast in Kashmir

قابل ذکر ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 21.3 بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کےمطابق 117.6 ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔ اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق 68 ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔

یہ بھی پڑھیں : Weather in Kashmir: کشمیر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.