ETV Bharat / state

Hina Khan in Kashmir: حنا خان نے کشمیر میں عید منائی، تصاویر شیئر کیں - حنا خان انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ حنا خان نے کشمیر دورے کی یادوں کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے عید کی تہنیت پیش کی۔ Hina Khan shares Kashmir Pics

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 24, 2023, 1:19 PM IST

سرینگر (نیوز ڈیسک) : بالی ووڈ اداکارہ حنا خان اس وقت کشمیر میں ہے اور جنت بے نذیر کے خوبصورت نظاروں سے نہ صرف خود لطف اندوز ہو رہی ہے بلکہ اپنے مداحوں کو بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپڈیٹس کے ذریعے مطلع کر رہی ہے۔ حنا خان کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نے عید الفطر آبائی وطن کشمیر میں منائی۔

انسٹاگرام پر حنا خان نے زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع معروف ڈل جھیل پر کی گئی عکس بندی شیئر کی۔ تصاویر میں ڈل جھیل کے کناروں اور شکارہ میں جنت بے نذیر کے حسن سے محظوظ ہوتی دیکھی جا سکتی ہیں۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے حنا خان نے انسٹا گرام پر لکھا کہ ’’(کشمیر میں گزارا گیا) یہ وقت کسی تھیراپی سے کم نہ تھا۔ میرا شکارہ اور ڈل جھیل۔ ہمیشہ اس قدرتی حسن کی دلدادہ ۔۔۔۔‘‘

زرق برق لباس زیب تن کیے ہوئے حنا خان نے کئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک اور پسٹ میں لکھا کہ ’’کشمیر کی کلی جنت نشاں کشمیر میں عید منا رہی ہے۔ سب کو عید مبارک۔‘‘ حنا خان کے مداحوں نے حنا کی تصاویر لائک کرکے ان پر کمنٹس بھی کیے گئے ہیں۔ حنا کی جانب سے شیئر کیے گئے تصاویر کے ایک پوسٹ پر اڑھائی لاکھ سے زائد جبکہ ایک اور سیریز پر چار لاکھ سے زائد لائکس وصول ہوئی ہیں۔ جبکہ ہزاروں مداحوں نے شیئر کی گئی تصاویر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف حنا خان بلکہ جنت بے نذیر کشمیر کے حسن کی بھی ستائش کی ہے۔

مزید پڑھیں: Karan Jauhar in Kashmir: معروف ہدایت کار کرن جوہر گلمرگ میں

یاد رہے کہ حنا خان ایک دہائی قبل ٹیلی ویژن کے ایک مقبل شو (سیریل) ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ میں اکشرا کے کردار سے کافی معروف ہوئیں۔ اس سیریل میں حنا نے اپنے اداکاری سے اپنا لوہا منوایا۔ ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ سیریئل کے دوسرے سیزن میں بھی انہوں نے مختصر کام کیا اور خطروں کے کھلاڑی سیزن 8 اور بگ باس 11 جیسے ٹیلی ویژن ریئلٹی شوز میں بھی حنا نے حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.