ETV Bharat / state

JKHCBA Condemns Rajouri Killings: ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کیا راجوری واقعے پر افسوس کا اظہار - راجوری میں شہری ہلاکتوں کی سخت مذمت

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے راجوری میں شہری ہلاکتوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے ’’بہیمانہ قتل میں ملوث افراد کو گرفتار‘‘ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Bar Association on Rajouri Killings

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کیا راجوری واقعے پر افسوس کا اظہار

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 2:12 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے منگل کے روز جاری بیان میں راجوری ہلاکتوں کی سخت مذمت کی۔ ایسو سی ایشن کے ترجمان ایڈوکیٹ جی این شاہین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ایسو سی ایشن کے کنوینر ایڈوکیٹ این اے رونگا کی صدارت میں جے کے ایچ سی بی اے سرینگر کی ایک غیر معمولی میٹنگ کے دوران ضلع راجوری کے گاؤں ڈانگری میں پیش آئے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا جس میں چار بے گناہ شہری ہلاک اور نصف درجن زخمی ہوئے۔‘‘ High Court Bar Association Condemns Rajouri Killings

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اس بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے ایسوی سی ایشن متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ بار ایسوسی ایشن راجوری کے پُرتشدد واقعے کی فوری تحقیقات اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ انصاف کرنے کے ساتھ ساتھ اس گھناؤنے فعل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے۔‘‘بیان میں مزید کہا گیا ہے: ’’ایسوسی ایشن جموں و کشمیر میں شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے عوامی تعاون کی مزید درخواست کے ساتھ عوامی ہم آہنگی اور غیر انسانی کارروائیوں کی عدم منظوری کا مطالبہ کرتی ہے۔‘‘

دریں اثنا، قومی تحقیقات ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی ٹیم ڈانگیر گاؤں پہنچ چکی ہے اور امکان ہے کہ وہ تحقیقات شروع کرے گی۔ پیر کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی صورتحال کا جائزہ لینے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ڈانگری گاؤں کا دورہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ سکیورٹی ادارے واقعے کی تہہ تک جائیں گے اور متاثرہ کنبوں کو انصاف فراہم کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.