ETV Bharat / state

High Alert on the Line of Control: لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا

author img

By

Published : May 8, 2022, 6:52 PM IST

بھارت پاک سرحد پر پاکستان کی طرف سے ان دنوں امکانی دراندازی کے واقعات کو روکنے کے لئے ایل او سی پر فوج کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے جب کہ رات کے دوران دکھائی دینے والے آلات کے ذریعے بھی مشکوک افراد پر نظر رکھی جارہی ہے۔ High alert was issued on the Indo-Pak border۔

High Alert on the Line of Control
High Alert on the Line of Control

سری نگر: سانبہ میں ٹنل کو دریافت کرنے اور ایل او سی پر ڈرون سرگرمیوں کے پیش نظرلائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بی ایس ایف کے ذرائع نے بتایا کہ موجودہ سیکورٹی صورتحال اور انٹیلی جنس رپورٹس کے پیش نظر بارڈر سیکورٹی فورسز کو بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ پر رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشوار گزار راستوں کے باوجود بھی بی ایس ایف اہلکار سرحد پر خصوصی گشت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ High alert issued on the Line of Control۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سرحد پر کڑی نگرانی و تسلط کو مزید مستحکم کرنے کے لئے فورسز اہلکاروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ بی ایس یف ذرائع کے مطابق سرحد پر مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر گزر رکھی جارہی ہے اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی بھی ناموافق کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوجی، سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جموں میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکار سرحد پار سے جنگجوؤں کی طرف سے کی جانے والی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں اور اس دوران حالیہ ایام کے دوران اسلحہ وگولہ بارود کے علاوہ منشیات کی بڑی کھپ بھی ضبط کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ذرائع کا کہنا ہے کہ امکانی دراندازی کے واقعات کو روکنے کے لئے ایل او سی پر فوج کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے جب کہ رات کے دوران دکھائی دینے والے آلات کے ذریعے بھی مشکوک افراد پر نظر رکھی جارہی ہے۔ بتادیں کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر غیر معمولی نقل وحرکت کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے الرٹ جاری کیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.